سندھ بلڈنگ ،ڈی جی شمس الدین سومروکا حکمنامہ شہریوں کیلئے عذاب بن گیا
شیئر کریں
(رپورٹ: جوہر مجید شاہ) سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی قانونی کارروائی کے تحت آنے والے صارفین،شہریوں کیلئے پریشانی کا باعث بن گئی، یاد رہے آنے والے صارفین،شہری قانونی امور ٹیکس،چالان فیس وغیرہ کی مد میں حکومتی خزانے میں لاکھوں کروڑوں روپے جمع کراتے ہیںحکومتی خزانے میں نقشہ جات ودیگر قانونی نکات و معاملات کے حل کیلئے آنے والے شہری صارفین کیلئے سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی شدید اذیت کا باعث بن گئی۔ڈی جی شمس الدین سومروکے اپنے عہدے،فرائض منصبی،اختیارات سے تجاوز و غلط استعمال و تاریخی فیصلے نے شہریوں کو سخت مشکل میں ڈال دیا۔ادارے میں موجود 2 لفٹیں،LIFTS ڈی جی کے غیرقانونی حکم نامے کے تحت گزشتہ ایک ماہ سے بند ہیں جس کے باعث آنے والے نہ صرف صارفین بلکہ ملازمین کیلئے بھی مزکورہ حکم نامہ عذاب بن گیا ہے۔ یاد رہے آنے والے سائلین،صارفین جن میں بعض پاؤں کی تکلیف کا شکار،اپاہج،خواتیں،بچے،بوڑھے،بیمارایسے شہریوں کیلئے بذریعہ سیڑھیوں کے اوپرچوتھے فلور،پانچویں فلور تک جانا چڑھنا مشکل ہوجاتا ہے، مگر ڈی جی سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی ان تمام تر مسائل کو سمجھنے اور ماننے سے انکاری ہیں۔ ڈی جی سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کا مزکورہ لفٹ بند کرنے کا حکم نامہ،عمل نہ قانون کے برخلاف بلکہ انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی کے زمرے میں بھی آتا ہے، اس حوالے سے سینئر وکیل عادل زئی،علی زیدی سے جب نمائندہ جرأت نے رابطہ کیا تو انھوں نے مزکورہ فیصلے و عمل کو خلاف ضابطہ و قانون قرار دیا۔ ادھر سندھ حکومت کے ارباب اختیار و اقتدار بھی اس غیر منصفانہ فیصلے پر گم سم ہیں، جو شہریوں کی تکالیف میں اضافے اور دکھ کا باعث بن رہا۔ مختلف ادارتی افسران و اہلکاروں نے بھی ڈی جی کے اس فیصلے کو خلاف قانون و آئین قرار دیتے ہوئے اس پر قانونی ایکشن کا مطالبہ کیا ہے۔ مختلف سیاسی سماجی مذہبی جماعتوں اور شخصیات نے سپریم کورٹ وزیر اعلیٰ سندھ گورنر سندھ وزیر بلدیات سے اس غیرقانونی،غیرآئینی،غیر انسانی عمل و سلوک کے خلاف سخت ترین قانونی و تادیبی کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔