میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
کراچی میں پارکنگ فیس ختم ،مختلف علاقوں میں فیس کی وصولی جاری

کراچی میں پارکنگ فیس ختم ،مختلف علاقوں میں فیس کی وصولی جاری

ویب ڈیسک
پیر, ۲۹ دسمبر ۲۰۲۵

شیئر کریں

کے ایم سی نے پارکنگ فیس ختم کر دی ہے، کے ایم سی کسی سڑک سے پارکنگ فیس وصول نہیں کر رہی، میئر کراچی
اگر فیس لی جا رہی ہے تو وہ ٹائونز لے رہے ہیں، اور ان ٹائونز میں منافقین کے ٹائونز بھی شامل ہیں، مرتضیٰ وہاب

شہر قائد میں کے ایم سی کی جانب سے پارکنگ فیس ختم کیے جانے کے باوجود مختلف علاقوں میں یہ فیس وصول کی جا رہی ہے، جس پر میئر کراچی مرتضی وہاب نے کہا کہ کسی سڑک پر پارکنگ کے نام پر ایک روپیہ دینا
بھی جائز نہیں۔مرتضی وہاب نے کہا ہے کہ کے ایم سی نے پارکنگ فیس ختم کر دی ہے، کے ایم سی کسی سڑک سے پارکنگ فیس وصول نہیں کر رہی، اگر فیس لی جا رہی ہے تو وہ ٹائونز لے رہے ہیں، اور ان ٹائونز میں منافقین کے ٹائونز بھی شامل ہیں۔میئر کراچی نے کہا ہم اچھا کام کرنا چاہتے ہیں لیکن ٹان والے منافقین رکاوٹ بن رہے ہیں، چڑیا گھر کے اطراف کی سڑکیں ٹان والوں نے کھود دی ہیں اور اب بنانے کا نام نہیں لے رہے، جب کہ ہم چڑیا گھر کے معاملات بہتر بنانے کے لیے گزشتہ چند ماہ سے اقدامات کر رہے ہیں، چڑیا گھر کی اندرونی گلیاں اور سہولیات نہ ہونے کے برابر تھیں، اب دو ایکڑ پر محیط نیا انکلوژر تعمیر کیا گیا ہے۔میئر کراچی نے کہا شیر چاندی اور رانی کو نئے انکلوژر میں منتقل کیا گیا ہے، اور اس میں بڑے بلٹ پروف گلاس نصب کیے گئے، سیلفی کے شوقین شہریوں کے لیے خوب صورت برج تعمیر کیا گیا ہے، کوئی نیا بڑا جانور خریدنے کا فیصلہ نہیں کیا گیا، موجودہ جانوروں کی خوراک کو مزید بہتر بنایا جا رہا ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں