میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
کراچی میں پیشہ ور بھکاریوں کیخلاف کریک ڈائون

کراچی میں پیشہ ور بھکاریوں کیخلاف کریک ڈائون

ویب ڈیسک
پیر, ۲۹ دسمبر ۲۰۲۵

شیئر کریں

چوراہوںاور مارکیٹوںمیں کارروائیاں ،ان کے سہولت کاروں کی تلاش جاری
ضلع شرقی میں 37اور جنوبی میں 47گداگرگرفتار،ایدھی ہوم کے حوالے کر دیا

کمشنر کراچی سید حسن نقوی نے چوراہوں اور مارکیٹوں پر پیشہ ور گداگروں کا نوٹس لیا ہے کمشنر کی ہدایت پر ڈپٹی کمشنر شرقی نصراللہ عباسی اور ڈپٹی کمشنر جنوبی جاوید نبی کھوسو نے اپنے اپنے ضلع میں کارروائی کی ہے اور کمشنر کراچی کو رپورٹ پیش کی ہے جس میں انھوں نے ہفتہ کو ضلع شرقی اور جنوبی کے مختلف علاقوں میں کی گئی کارروائیوں کی رپورٹ پیش کی ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ اسسٹنٹ کمشنر گلرار ہجری عرفان نظامانی نے ضلع شرقی میں جبکہ جنوبی میں اسسٹنٹ کمشنر سول لائن احمد مرتضی اور اے سی صدر رانا صوفیان نے کارروائی کی ڈپٹی کمشنر ز کی رپورٹس کے مطابق مجموعی طور پر 84 گداگرگرفتار کیا گیا ہے ضلع شرقی میں 37اور ضلع جنوبی میں 47گداگر گرفتار کئے گئے تمام پیشہ ور گداگروں کو اسسٹنٹ کمشنر گلزار ہجری عرفان نظامانی نے د وبسوں میں سوار کرکے ایدھی ہوم کے حوالے کر دیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق ایدھی کے حوالے کئے گئے گداگروں کی بحالی کے لئے مل کر اقدامات کئے جائیں گے۔کمشنر کراچی نے کہا ہے کہ شہر کے تمام ان مصروف چوراہوں اور مارکیٹوں میں گداگر وں کی روک تھام کے لئے اقدامات کئے جائیں۔ کمشنر نے ڈپٹی کمشنرز سے کہا کہ شہر سے پیشہ ور گدا گروں کے خاتمہ کے لئے ان کی پشت پر موجود عناصر کو تلاش کر کے انھیں قانون کے دائرہ میں لایا جائے انھوں نے کہا کہ پیشہ ور گداگروں کی بحالی کے لئے محکمہ سو شل ویلفئر اور غیر سرکاری فلاحی تنظیموں کے ساتھ مل کر ا ن کی بحالی کے اقدامات کرنے کی ضرورت ہے۔ ڈپٹی کمشنرز ان کی بحالی کے اقدامات کریں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں