آئی سی سی نے ٹی 20 کرکٹر آف دی ایئر 2024 کی نامزدگیوں کا اعلان کردیا
Author One
اتوار, ۲۹ دسمبر ۲۰۲۴
شیئر کریں
کراچی:آئی سی سی نے ٹی 20 کرکٹر آف دی ایئر 2024 کی نامزدگیوں کا اعلان کردیا۔
زرائع کے مطابق پاکستان کے اسٹار بلے باز بابر اعظم کو بھی آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی کرکٹر آف دی ایئر ایوارڈ 2024 کے لیے نامزد کیا گیا ہے۔
بابراعظم اس وقت ون ڈے انٹرنیشنل میں ٹاپ رینک والے بلے باز ہیں اور ٹی ٹوئنٹی رینکنگ میں چھٹے نمبر پر ہیں۔
بھارت کے ارشدیپ سنگھ، آسٹریلیا کے ٹریوس ہیڈ اور زمبابوے کے سکندر رضا کو بھی ٹی 20 کرکٹر آف دی ایئر کیلئے نامزد کیا گیا ہے۔