میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
ملک میں نئے ایچ آئی وی کیسز میں تشویشناک اضافہ،وائرس منتقلی خطرے کی گھنٹی

ملک میں نئے ایچ آئی وی کیسز میں تشویشناک اضافہ،وائرس منتقلی خطرے کی گھنٹی

ویب ڈیسک
اتوار, ۲۹ دسمبر ۲۰۲۴

شیئر کریں

پاکستان میں ایچ آئی وی کے نئے کیسز میں تشویشناک اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے ۔2024 کے پہلے 9 ماہ میں ایچ آئی وی کے 9 ہزار 713 کیسز رپورٹ ہوئے ، ملک بھر میں ماہانہ اوسطاً 1ہزار 79 افراد ایچ آئی وی کا شکار ہونے لگے ہیں۔ حکام وفاقی وزارت صحت کا بتانا ہے کہ 2024کے 12مہینوں میں ایچ آئی وی کے 12ہزار 950کیسز سامنے آنے کا خدشہ ہے جبکہ پچھلے سال ایچ آئی وی کے 12ہزار 731 کیسز سامنے آئے تھے ۔وفاقی وزارت صحت حکام کے مطابق اب تک کے ایچ آئی وی کیسز میں مرد 69.4 فیصد، خواتین 20.5 فیصد ہیں ، اب تک کیایچ آئی وی کیسز میں خواجہ سرا 4.1، اوربچے 6 فیصد ہیں۔ اس سال پنجاب میں سب سے زیادہ 5 ہزار 691 ایچ آئی وی کیسز رپورٹ ہوئے ، سندھ 2 ہزار 383، خیبرپختونخوا میں 926 اور بلوچستان میں 329 ایچ آئی وی کیسز ریکارڈ کیے گئے ۔اسلام آباد میں 9مہینوں میں 378 اور آزاد کشمیر میں ایچ آئی وی کے 10کیس رپورٹ ہوئے ۔ ایچ آئی وی کے بڑھتے کیسز کے پیش نظر ماہرین اور حکام نے وارننگ دی ہے کہ ہائی رسک گروپس سے ایچ آئی وی عام آبادی میں منتقل ہو رہا ہے جس کی اہم وجوہات کم آگہی، غیرمحفوظ جنسی تعلقات اور صحت کی سہولیات میں حفاظتی اقدامات کی کمی ہیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں