میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
حکومت کی حج پیکیج میں 1 لاکھ روپے کمی ، مزید آسانیاں دینے کا عزم

حکومت کی حج پیکیج میں 1 لاکھ روپے کمی ، مزید آسانیاں دینے کا عزم

ویب ڈیسک
جمعه, ۲۹ دسمبر ۲۰۲۳

شیئر کریں

نگران وفاقی وزیر برائے مذہبی امور انیق احمد نے کہا ہے کہ حج پیکیج میں1 لاکھ روپے کی کمی لائی گئی ہے، حج کے امور میں مزید آسانیاں مہیا کر رہے ہیں۔کراچی پریس کلب میں حج قرعہ اندازی کی تقریب کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نگران وفاقی وزیر برائے مذہبی امور انیق احمد نے کہا کہ حج کیلئے فضائی کرایہ بھی کم کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اس سال کی حج پالیسی میں 65 ہزار حجاج کی خدمات کی سعادت ہمیں ملی ہے، 25 ہزار اوورسیز پاکستانیوں کیلئے ڈالرز میں ادائیگیاں کرکے حج کا کوٹہ رکھا گیا، 25 ہزار میں سے صرف 3500 اوورسیز پاکستانیوں نے دلچسپی لی۔نگران وفاقی وزیر نے کہا کہ 56033 درخواستیں کوٹہ سے زیادہ موصول ہوئی ہیں، اضافی درخواستوں کی منظوری کی بھی کوشش ہے، منظوری کابینہ اور وزیر اعظم سے لی جائے گی۔ان کا مزید کہنا تھا کہ آج حج قرعہ اندازی کے نتائج سے تمام درخواست دہندگان کو آگاہ کر دیا جائے گا، اس سال کراچی سے جانے والے عازمین کی امیگریشن کراچی میں ہی ہوگی۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں