اب کچھ بھی ہوجائے انتخابات اپنے وقت پر ہی ہوکرر ہیں گے‘ ایاز صادق
ویب ڈیسک
جمعه, ۲۹ دسمبر ۲۰۲۳
شیئر کریں
پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما سردار ایاز صادق نے کہا ہے کہ پارلیمانی بورڈ کے اجلاس میں ابھی تک کسی کاٹکٹ کا فائنل نہیں ،بلاول بھٹو زرداری کے متعلق کوئی ایسی بات نہیں کہنا چاہتا جس سے تعلق خراب ہو،میرے آصف علی زرداری کے ساتھ اچھے تعلقات ہیں۔ ماڈل ٹائون میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سردار ایاز صادق نے کہا کہ کچھ بھی ہوجائے انتخابات اپنے وقت پر ہی ہوں گے،تحریک انصاف نے الیکشن ملتوی کروانے کی کوشش کی لیکن وہ ناکام رہے۔ انہوںنے کہاکہ آئندہ عام انتخابات کے بعد وزیراعظم نوازشریف ہوں گے اور شہبازشریف کی بھی یہی خواہش ہے کہ وزیراعظم کا منصب نوازشریف سنبھالیں ۔آنے والا سال نوازشریف کی وجہ سے بہترین سال ثابت ہوگا۔ انہوں نے کہاکہ پارٹی جس کو ٹکٹ دے گی اسے ہی الیکشن لڑنا چاہیے ۔