میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
دوریاستی حل تسلیم نہیں ، اسرائیل کو تسلیم کرنے میں جے یو آئی رکاوٹ ہے، مولانا فضل الرحمن

دوریاستی حل تسلیم نہیں ، اسرائیل کو تسلیم کرنے میں جے یو آئی رکاوٹ ہے، مولانا فضل الرحمن

ویب ڈیسک
جمعه, ۲۹ دسمبر ۲۰۲۳

شیئر کریں

جمعیت علمائے اسلام(ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے واضح کیا ہے کہ اسرائیل کو تسلیم کیے جانے میں جے یو آئی رکاوٹ ہے، بابائے قوم کے فرمان کے مطابق ہم 2ریاستی حل تسلیم نہیں کریں گے اور انوارالحق کاکڑ کی بات اسرائیل کو تسلیم کرنیکی دلیل نہیں بن سکتی،پڑوسی ممالک کے ساتھ پر امن تعلقات چاہتے ہیں اور افغانستان میں استحکام پاکستان کی ضرورت ہے،ٹھنڈ اور بدامنی کی وجہ سے ووٹر نہیں نکل سکیں گے اور اگر انتخابی مہم کے دوران ایک بھی کارکن کو کچھ ہوا تو ذمے دار الیکشن کمیشن اور عدلیہ ہوں گے،پی ٹی آئی کے ساتھ زیادتی نہیں ہو رہی ،انہیں مزید ابھارا جا رہا ہے اور مسلط کرنے کی سازش کی جا رہی ہے۔جمعیت علمائے اسلام(ف) کے سربراہ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ہم بھارت کو مسئلہ کشمیر پر مذاکرات کی دعوت دیتے ہیں، مسائل کو مذاکرات کے ذریعے حل کرنا چاہتے ہیں اور ہمارا مطالبہ ہے کہ بھارت کشمیر کے عوام کو حق خودارادیت دے۔فلسطین کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مجاہدین نے اسرائیل کے غرور کو خاک میں ملادیاہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں