دہشت گردوں کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی، کور کمانڈرز کانفرنس
ویب ڈیسک
جمعرات, ۲۹ دسمبر ۲۰۲۲
شیئر کریں
کور کمانڈرز کانفرنس میں عسکری قیادت نے قومی امنگوں کے مطابق دہشتگردوں کیخلاف بلاتفریق لڑنے اور لعنت ختم کرنے کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔ آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کی زیرصدارت دو روزہ 254 ویں کور کمانڈرز کانفرنس کا اعلامیے جاری کردیا گیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق کور کمانڈرز کانفرنس میں فوج کے پیشہ وارانہ اور تنظیمی امور کا جامع جائزہ لیا گیا۔ کور کمانڈرکانفرنس27سے28دسمبرتک جاری رہی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق کانفرنس میں عسکری قیادت نے قومی امنگوں کے مطابق دہشت گردوں کیخلاف بلاتفریق لڑنے اور لعنت ختم کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔ ترجمان کے مطابق دہشت گردوں کے خلاف بلاتفریق کارروائیاں جاری رہیں گی۔