میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
اب نئے صوبے کی جدوجہدکوتیزکرناہوگا،آفاق احمد

اب نئے صوبے کی جدوجہدکوتیزکرناہوگا،آفاق احمد

ویب ڈیسک
بدھ, ۲۹ دسمبر ۲۰۲۱

شیئر کریں

کراچی چیئرمین مہاجر قومی موومنٹ آفاق احمد نے کہا ہے کہ حقوق کے حصول کے لیے مہاجر قوم کو ایک ہونا ہوگا ۔اپنی قوم کی خاطر تمام قربانیاں دینے اور کسی کے بھی پاس جانے کے لیے تیار ہوں ۔کامیاب جلسے سے غاصب قوتوں کو پیغام مل چکا ہے کہ مہاجروں کی آواز کو دبایا نہیں جاسکتا ۔نئے صوبے کی جدوجہد کو تیز کررہے ہیں ۔ حیدرآباد اور سکھرمیں بھی جلد جلسے ہوںگے ۔ان خیالات کا اظہار انہوںنے منگل کو اپنی رہائش گاہ پر پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔آفاق احمد نے کہا کہ ہم نے کراچی کے ساتھ ہونے والے مظالم پر لوگوں کو اکٹھا کرنے کی بات کی ہے ہمارے جلسے میں مختلف سیاسی جماعتوں کے لوگ موجود تھے۔سیاسی جماعتوں کے افراد کی جلسے میں شرکت پرشکریہ ادا کرتاہوں۔جلسے سے کسی دشواری ہوئی تو میں معافی چاہتاہوں۔غاصب قوتوں کو پیغام مل چکاہے کہ مہاجروں کی آواز کو دبایا نہیں جا سکتا۔ جس نظام میں اپیلوں سے معاملات حل نہیں ہورہے تو احتجاج کیاجاتاہے۔مہاجرقوم سے اپیل کی تھی کہ اپنے ساتھ ظلم پراٹھ کھڑے ہوں۔اس نظام میں کثرت راے سے فیصلے ہوتے ہیں۔انہوںنے کہا کہ اس شہر میں باہر سے لاکرلوگوں کو نوکریاں دینے، نیا بلدیاتی قانون لانے اور یونیورسٹیوں میں طلبا کو داخلے سے محروم رکھنے کی سازش کی گئی ہے۔ ہم مہاجر قوم کے لیے ہمہ وقت تیار رہیں گے۔ ضرورت پڑی تو مہاجرقوم کے لیے کسی کے پاس بھی جانے کو تیار ہیں۔ ہتھیلی پر سرسوں نہیں جمانا چاہیے۔ مشکل فیصلوں میں وقت لگتا ہے۔آفاق احمد نے کہا کہ وزیر اعلی کی سوچ کے بعد ہمیں نئی سوچ ملی ہے۔مراد علی شاہ کے بیان سے دکھ بھی ہوا ہے ۔ ہمیں اب اپنے صوبے کی جدوجہد کرنی چاہیے۔اب نئے صوبے کی جدوجہد کو تیز کرناہوگا۔وفاق اور سندھ حکومت نوٹس نہیں لیتی تو یکم مارچ سے دستخطی مہم شروع کریں گے۔حیدرآباد اور پھر سکھر کے جلسے کی تاریخ کا بھی اعلان کریں گے۔ہم نے مظالم کے خلاف لوگوں سے درخواست کی تھی۔لوگوں نے مجھے فون، واٹس ایپ کرکے اپنی موجودگی کا بتایا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں