سندھ کاگیس بحران ،طویل لوڈ شیڈنگ پرتحفظات کا اظہار وزیر اعلیٰ کا وزیراعظم کوخط
شیئر کریں
وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہیکہ سب سے پہلے سندھ سے پیدا ہونے والی گیس سے صوبے کی ضروریات پوری کی جائیں، سندھ کو گیس سے محروم کرنا آئین کے 158 آرٹیکل کی خلاف ورزی ہے۔ پیر کو وزیراعظم کوارسال کیے گئے خط میں سندھ میں گیس کی طویل لوڈ شیڈنگ اور بحران کے حوالے سے اپنے شدید تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہاہے کہ ملک بھر میں گیس کی پیداوار کے حوالے سے سندھ کا سب سے بڑا حصہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ سندھ میں گیس کی قلت کے باعث نہ صرف گھریلو بلکہ تجارتی صارفین کو بھی شدید مشکلات کا سامنا ہے، اس سے صوبے کی معیشت ، صنعتیں اور گھر بری طرح سے متاثر ہورہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ صوبہ سندھ کو گیس کی بندش آئین کے آرٹیکل 158 کی خلاف ورزی ہے، آئین کے آرٹیکل 158 کے تحت سندھ کے لوگوں کو سندھ میں 3000 ایم ایم سی ایف ڈی سے زائدپیدا ہونے والی گیس ترجیحی بنیادوں پر دینی چاہیے۔ وزیراعلیٰ سندھ نے وزیراعظم پاکستان کی اس اہم مسئلے کی جانب توجہ مبذول کراتے ہوئے کہا ہیکہ وہ اس مسئلے کے تدارک کے لیے متعلقہ وزارت کو ہدایت جاری کریں کہ وہ باقاعدگی کے ساتھ صوبہ سندھ کو اس کی ضروریات کے مطابق اور آئین کے آرٹیکل 158 کے تحت گیس فراہم کی جا ئے، سندھ ملک کا سب سے زیادہ گیس پیدا کرنے والا صوبہ ہے اس کے باوجود صنعت کاروں کے ساتھ گھریلو صارفین گیس کے لیے بہت پریشان ہیں۔