میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
آوارہ کتوں کے کاٹنے سے زخمی افراد کی تعداد 2 لاکھ سے تجاوز

آوارہ کتوں کے کاٹنے سے زخمی افراد کی تعداد 2 لاکھ سے تجاوز

ویب ڈیسک
اتوار, ۲۹ دسمبر ۲۰۱۹

شیئر کریں

سندھ میں آوارہ کتوں کے کاٹنے سے زخمی افراد کی تعداد 2 لاکھ سے تجاوز کرگئی،سندھ حکومت کتوں کی ویکسی نیشن کے حوالے سے اقدامات میں مکمل طور پر ناکام دکھائی دیتی ہے ۔دادو،خیرپور،کشموراورنوشہروفیروزڈاگ بائٹ سے سب سے زیادہ متاثرہوئے ۔نجی ٹی وی کے مطابق سندھ میں آوارہ کتوں کے کاٹنے سے زخمی افراد کی تعداد 2 لاکھ سے تجاوز کرگئی،سندھ میں یومیہ بنیادوں پر ہسپتالوں میں لائے جانے والے مریضوں میں کمی نا آسکی۔جناح ہسپتال کراچی میں کتوں کے کاٹنے سے متاثرہ افراد کاگذشتہ سال کاریکارڈٹوٹ گیا،رواں سال کتوں کے کاٹنے سے متاثرہ 10ہزار900افرادجناح ہسپتال لائے گئے جبکہ سول ہسپتال میں آوارہ کتوں کے کاٹنے کے 9 ہزار سے زائد کیسز لائے جاچکے ہیں،انڈس ہسپتال میں بھی کتوں کے کاٹنے سے متاثرہ 8 ہزار سے زائد افراد کو لایا گیا۔نجی ٹی وی کے مطابق سندھ حکومت کتوں کی ویکسی نیشن کے حوالے سے اقدامات میں مکمل طور پر ناکام دکھائی دیتی ہے ،دادو، خیرپور،کشموراورنوشہروفیروزڈاگ بائٹ سے سب سے زیادہ متاثرہوئے ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں