میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
حکومت کا نئی قومی بجلی پالیسی لانے کا فیصلہ

حکومت کا نئی قومی بجلی پالیسی لانے کا فیصلہ

ویب ڈیسک
منگل, ۲۹ دسمبر ۲۰۲۰

شیئر کریں

وفاقی حکومت نے جون 2021ء تک نئی قومی بجلی پالیسی لانے کا فیصلہ کرتے ہوئے اس کا مسودہ تیار کر لیا ہے۔ مشترکہ مفادات کونسل سے منظوری لی جائے گی۔تفصیل کے مطابق حکومت نے نئی قومی بجلی پالیسی لانے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ مشترکہ مفادات کونسل سے منظوری لی جائے گی۔ اس سلسلے میں قومی بجلی پالیسی کا مسودہ تیار کر لیا گیا ہے۔مسودے میں بجلی کی قیمتوں میں ردوبدل کا فیصلہ بروقت کرنے، سہ ماہی اور ماہانہ ٹیرف ایڈجسٹمنٹ میں تاخیر نہ کرنے سمیت 6 رہنما اصول تجویز کئے گئے ہیں۔ مسابقت، شفافیت اور استعداد کار رہنما اصولوں میں شامل ہیں۔ماحولیاتی ذمہ داری اور مقامی تحقیق وترقی رہنما اصولوں میں شامل ہیں۔ پاور سیکٹر کیلئے مربوط انرجی پلان پالیسی ڈرافٹ کا حصہ ہے۔ مجوزہ پالیسی کے تحت بجلی کی پیداوار اور ترسیل پر توجہ دی جائے گی۔ پالیسی کے تحت مسابقت اور شفافیت کو فروغ دیا جائے گا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں