میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
جعلی بینک اکائونٹس کیس،ای سی ایل میں شامل افراد کی فہرست سامنے آگئی

جعلی بینک اکائونٹس کیس،ای سی ایل میں شامل افراد کی فہرست سامنے آگئی

ویب ڈیسک
هفته, ۲۹ دسمبر ۲۰۱۸

شیئر کریں

حکومت نے جعلی بینک اکائونٹس منی لانڈرنگ کیس میں ای سی ایل میں شامل افراد کی فہرست جاری کر دی، جس میں آصف علی زرداری، فریال تالپور، بلاول بھٹو زرداری کے نام سرفہرست ہیں۔ حکومت نے بیانات کے بعد عملی اقدامات کرتے ہوئے منی لانڈرنگ کیس میں شامل افراد کے گرد گھیرا مزید تنگ کر دیا۔ حکومت کی جانب سے ای سی ایل میں شامل افراد کے ناموں کی فہرست میں سابق صدر آصف علی زرداری، فریال تالپور، بلاول بھٹو زرداری، وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ، سابق وزیراعلیٰ قائم علی شاہ، سابق صوبائی وزیر داخلہ سہیل انور سیال، اومنی گروپ کے عبدالغنی انصاری اور عبدالغنی مجید کے نام بھی شامل ہیں۔دستاویزات کے مطابق حسین لوائی، امتیاز شیخ، مکیش چالا، علی نواز مہر، داد خان، احسان علی چودھری، احسان الہی ،عبد المعین ڈاہری ،عبدالقدوس چاچڑ ،ابوبکر ، عدیل شاہ راشدی ،آفتاب حسین ،آغا واصف ،احسان رضا درانی ،احسان طارق ،علی اکبر ابڑو ، علی عظیم اکرام ،علی کمال مجید ، علی نواز مہر ،عامر ، عامر صدیقی ،امجد آفتاب ،اشفاق احمد لغاری ،شہزاد جتوئی ،بشارت محمود ،دائود خان ، احسان الہی ،سید عامر شہزاد ، فہد حسین ، فہد سلطان احمد ، فرمان علی ، غلام حسین ،غلام مصطفی میمن ،غلام مصطفی ،غلام قادر ،غلام النبی ،حافظ رب نواز ،حاجی مرید اکبر ، حاجی سراج الدین سومرو ،حماد شاہد، عمران حیدر ، عمران خان ،عمران منصور علی جیوانی ،اقبال احمد خان ، عرفان سلیمان ،جہانزیب خان ، جسوانت کمار ، کامران علی ،کنول کمار ، خالد حسین ، خالد مسعود چنا ، خواجہ محمد سلیمان یونس ، خرم نیازی ،خورشید جمالی ، محمد اسلم قریشی ، محمد عمیر ، ملک ریاض حسین ،منظور قادر کاکا ، مقصود الحسن نقوی مسعود الحسن ، مسعود کریم شیخ ، محمد مناف ،ثروت عظیم و دیگر کے نام بھی ای سی ایل کی فہرست میں شامل ہیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں