میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
پاک سرزمین پارٹی کے رہنما ڈاکٹر صغیر احمد رشتہ ازدواج میں منسلک

پاک سرزمین پارٹی کے رہنما ڈاکٹر صغیر احمد رشتہ ازدواج میں منسلک

ویب ڈیسک
هفته, ۲۹ دسمبر ۲۰۱۸

شیئر کریں

پاک سرزمین پارٹی (پی ایس پی) کے رہنما ڈاکٹر صغیر احمد رشتہ ازدوج میں منسلک ہوگئے ۔ شادی کی تقریب گزشتہ روز کراچی میں ہوئی۔ جب کہ ولیمہ آج 29 دسمبر کو ڈی ایچ اے گالف کلب میں منعقد ہوگا۔پی ایس پی میں شمولیت سے قبل ڈاکٹر صغیر احمد متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) کا حصہ تھے ۔وہ ایم کیو ایم کے ٹکٹ پر رکن سندھ اسمبلی منتخب ہوئے اور انہوں نے صوبائی وزیر صحت کے طور پر بھی خدمات انجام دیں۔ تاہم 7 مارچ 2016 کو ڈاکٹر صغیر احمد نے ایم کیو ایم اور صوبائی اسمبلی کی نشست سے استعفے کا اعلان کرتے ہوئے مصطفیٰ کمال کی پاک سرزمین پارٹی میں شمولیت اختیار کرلی تھی۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں