میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
قوم لٹیروں اور قاتلوں سے این آر او قبول نہیں کرے گی، طاہر القادری

قوم لٹیروں اور قاتلوں سے این آر او قبول نہیں کرے گی، طاہر القادری

منتظم
جمعه, ۲۹ دسمبر ۲۰۱۷

شیئر کریں

لاہور (بیورو رپورٹ)پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے کہا ہے کہ سیاست کے فیصلے عدالتوں میں نہیں ہونے چاہئیں کا راگ الاپنے والے خود فیصلے کے لیے بیرونی طاقتوں کے دربار میں پہنچ گئے، جمہوریت اور تحریک عدل کا شور کرنے والے شرم سے ڈوب مریں، شریف برادران کا بیرونی دنیا میں منظم نیٹ ورک ہے، یہ جب بھی مشکل میں گھرتے ہیں انہیں لینے غیر ملکی جہاز آجاتے ہیں، قوم لٹیروں اور قاتلوں کے حوالے سے اب کسی این آر او کو قبول نہیں کرے گی ۔این آر کا مطلب ہو گا کہ پاکستان سے عدل و انصاف ہمیشہ ہمیشہ کے لیے گم ہو گیا، قاتل اور قومی خزانے کی وسیع پیمانے پر لوٹ مار ملوث اشرافیہ کو کوئی این آر او ملا تو یہ ریاست ،قوم ،پارلیمنٹ ،قانون اور جمہوریت کے ساتھ انتہائی گھنائونا اور ذلت آمیز سلوک ہو گا۔ وہ گزشتہ روز عوامی تحریک کی سنٹرل کور کمیٹی کے ہنگامی اجلاس سے خطاب کررہے تھے۔اجلاس میں پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین صدر آصف علی زرداری سے ملاقات ،اے پی سی اور ملکی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا ،صدر آصف علی زرداری سینئر رہنمائوںکے ہمراہ سہ پہر 3بجے عوامی تحریک کے مرکزی سیکریٹریٹ میں سربراہ عوامی تحریک سے ملاقات کرینگے۔ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے کہا کہ جسٹس باقر نجفی کمیشن کی رپورٹ شائع ہو جانے کے بعد بیوائوں، یتیموں کوانصاف نہ ملا اور ذمہ دار قانون کے کٹہرے کے میں نہ لائے گئے تو پھر یہ بات ثابت ہوجائیگی کہ پاکستان میں مظلوم کو کبھی انصاف نہیں ملے گا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں