پی آئی اے پر پابندی کے خاتمہ مہں سو ل ایوی ایشن اتھارٹی نے بہت محنت کی , خواجہ آصف
Author One
جمعه, ۲۹ نومبر ۲۰۲۴
شیئر کریں
اسلام آباد :خواجہ آصف نے کہا کہ یہ کامیابی بین الاقوامی شہری ہوابازی تنظیم کے معیارات کے مطابق حفاظتی نگرانی یقینی بنانے سے ممکن ہوئی۔
زرائع کے مطابق پی آئی اے پرپابندی کےخاتمہ میں سول ایوی ایشن اتھارٹی نے بہت محنت کی۔
ان کا کہنا تھا کہ پی آئی اے کی دیگر پروازوں سے ریٹنگ بہتر ہوئی ہے-
پابندی ہٹنے سے پی آئی اے کی نجکاری کے عمل میں فائدہ ہوگا۔
خواجہ آصف نے کہا کہ پی آئی اے اور ایوی ایشن انڈسٹری تباہی کے دہانے پر آگئی تھی، پی آئی اے کا آپریشن جلد بحال ہوجائے گا۔
امید ہے برطانیہ اور دیگر ممالک سے بھی پابندی ہٹ جائے گی۔
یورپی یونین ائیر سیفٹی ایجنسی نے پی آئی اے میں پائلٹس کے جعلی لائسنس کا معاملہ سامنے آنے پر 30 جون 2020 کو پی آئی اے کی یورپی ممالک کے لیے پروازوں کو معطل کیا تھا –