کے الیکٹرک صارفین کو اضافی وصولیاں واپس کرنے کو تیار،نیپرا سے رجوع
ویب ڈیسک
جمعه, ۲۹ نومبر ۲۰۲۴
شیئر کریں
کے الیکٹرک نے صارفین سے اکتوبر میں 46کروڑ10 لاکھ روپے کی اضافی وصولیاں واپس کرنے کے لئے نیپرا سے رجوع کرلیا ہے کراچی کے لیے بجلی کی قیمت میں ایک ماہ کے لیے 27 پیسے فی یونٹ کی کمی بنے گی اکتوبر2024 کی ماہانہ ایڈجسٹمنٹ کی درخواست نیپرا میں دائر کردی گئی نیپرا کی جانب سے کے الیکڑک کی درخواست پر 5 دسمبر 2024 کو سماعت ہوگی کے الیکٹرک نے صارفین کو 46 کروڑ 10 لاکھ روپے واپس کرنے کی درخواست کی ہے نیپرا کی من و عن منظوری پر کے الیکٹرک صارفین کو 27 پیسے فی یونٹ ریلیف ملے گا۔