میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
یکم دسمبر سے غیررجسٹرڈ وی پی این بند،وی پی این کی یومیہ200 رجسٹریشن

یکم دسمبر سے غیررجسٹرڈ وی پی این بند،وی پی این کی یومیہ200 رجسٹریشن

ویب ڈیسک
جمعه, ۲۹ نومبر ۲۰۲۴

شیئر کریں

اسٹیک ہولڈرز نے وی پی اینز رجسٹریشن کی تاریخ میں توسیع کا مطالبہ کردیا پی ٹی اے نے وزارت داخلہ سے وی پی این رجسٹریشن کی تاریخ میں توسیع کی درخواست کردی ، ذرائع پی ٹی اے کے مطابق وی پی اینز کی رجسٹریشن کی تاریخ میں توسیع کا امکان ہے ، رجسٹریشن کی معیاد ختم ہونے کے قریب ہوتے ہی وی پی اینز کی رجسٹریشن کا عمل تیز ہوگیا ہے ، پی ٹی اے روزانہ کی بنیاد پر 200 سے زائد وی پی این رجسٹرڈ کررہا ہے ، ذرائع پی ٹی اے کے مطابق پی ٹی اے کی وی پی اینز کی رجسٹریشن کیلئے اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ مشاورت بھی جاری ہے ، اسٹیک ہولڈرز نے وی پی اینز کی رجسٹریشن کا طریقہ کار آسان بنانے کی بھی درخواست کی ہے وزارت داخلہ نے پی ٹی اے کو غیر رجسٹرڈ وی پی اینز کو بلاک کرنے کے احکامات دیے تھے وی پی اینز کی رجسٹریشن کی تاریخ میں توسیع کا اختیار وزارت داخلہ کے پاس ہے ، پی ٹی اے نے وی پی اینز کی رجسٹریشن کے لیے 30 نومبر کی ڈیڈ لائن مقرر کررکھی ہے اس کے بعد ملک میں غیر رجسٹرڈ شدہ وی پی این کام کرنا بند ہو جائیں گے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں