میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
سول اسپتال کراچی میں پارکنگ کے مسائل،مافیا کی چاندی

سول اسپتال کراچی میں پارکنگ کے مسائل،مافیا کی چاندی

ویب ڈیسک
بدھ, ۲۹ نومبر ۲۰۲۳

شیئر کریں

(رپورٹ: مسرور کھوڑو) ڈاکٹر رتھ فاؤ سول اسپتال میں پارکنگ کے انتظامات نہ ہونے کے باعث ٹریفک پولیس، ڈی ایم سی اور چارجڈ پارکنگ مافیا راج کی چاندی، علاج کے لیے آنے والے سینکڑوں شہری تنگ سڑکوں، دکانوں، ہوٹلوں کے سامنے گاڑیاں کھڑی کرنے پر مجبور اور مافیا کے ہاتھوں لٹنے لگیں، شہریوں نے سندھ حکومت، میئر کراچی مرتضیٰ وہاب سے معاملے کا نوٹس لینے اور پارکنگ کے مسائل کو حل کرنے کا مطالبہ کردیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق کراچی میں روزانہ کی بنیاد پر 8 سے 9 ہزار او پی ڈی رکھنے والے سب سے بڑے اسپتال ڈاکٹر رتھ فاؤ سول اسپتال میں پارکنگ کے انتظامات نہیں ہیں، جس کے باعث علاج کے لیے آنے والے ہزاروں شہری اذیت میں مبتلا ہورہے ہیں اوراسپتال کی مین گیٹ، تنگ سڑکوں، دکانوں، ہوٹلوں، میڈیکل اسٹورز کے سامنے گا ڑیاں کھڑی کرنے پر مجبور ہیں، لیکن وہاں پر سرگرم پارکنگ مافیا، ڈی ایم سی ساؤتھ، عید گاہ ٹریفک سیکشن پولیس غلط پارکنگ، چارجڈ پارکنگ فیس نہ دینے کے بہانے گاڑیاں اٹھانا معمول بنا دیا گیا ہے، جبکہ شہریوں کے لیے محفوظ طریقے سے گاڑی پارک کرنے کی جگہ، انتظامات نہ ہونے کے باعث تنگ سڑکوں، دکانوں، ہوٹلوں کے سامنے پارکنگ مافیا سرگرم ہے، موٹرسائکل، رکشہ پارک کرنے کی 30 سے40 روپے فیس وصول کی جارہی ہے، مریضوں، تیمارداروں نے کہا کہ مفت طبی سہولیات، علاج کے لیے سول اسپتال آتے ہیں، لیکن اسپتال میں داخل ہونے سے پہلے گاڑیاں پارکنگ کرنے کے مسائل میں مبتلا ہو رہے ہیں، اسپتال کے اندر یا باہر پارکنگ کے انتظامات نہیں ہیں، جس کی وجہ سے تنگ سڑکوں اور دکانوں کے سامنے گاڑی کھڑی کرنے پر مجبور ہیں، انہوں نے سندھ حکومت، میئر کراچی مرتضیٰ وہاب اور دیگر حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ اسپتال آنے والے شہریوں کے لیے پارکنگ کا معاملہ حل کیا جائے تاکہ پارکنگ مافیا، ڈی ایم سی، ٹریفک پولیس کی اذیت سے نکل سکیں، اسپتال میں پارکنگ کے انتظامات نہ ہونے کے متعلق اسپتال انتظامیہ کا کہنا تھا کہ سول اسپتال شہر کے ایک ایسے علاقے میں واقع ہے جہاں پر بڑی آبادی، مختلف ادارے، دیگر اسپتالیں، مارکیٹس ہیں، اسپتال میں اندرکوئی ایسی جگہ نہیں ہے جہاں پر علاج کے لیے آنے والے شہریوں کے لیے پارکنگ بنا سکیں، اسپتال کے افسران، ڈاکٹرز، عملہ بڑی مشکل سے اپنی گاڑیاں پارک کر رہے ہیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں