میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
آئین اپنا نہ پاکستانیوں کا تحفظ کر سکا، اس میں بڑی وضاحت کی ضرورت ہے: خالد مقبول

آئین اپنا نہ پاکستانیوں کا تحفظ کر سکا، اس میں بڑی وضاحت کی ضرورت ہے: خالد مقبول

ویب ڈیسک
بدھ, ۲۹ نومبر ۲۰۲۳

شیئر کریں

ایم کیو ایم کے رہنما خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ آئین نہ اپنا نہ عام پاکستانیوں کا تحفظ کر سکا، اس کے اندر بڑی وضاحت کی ضرورت ہے۔ایم کیوایم کے رہنما خالدمقبول صدیقی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ایسی جمہوریت ہو جوعام آدمی کو ریلیف دے، کیا 2008ء یا آج کا کراچی اچھا ہے؟ آج کی ترامیم میں ہم مقامی حکومت کو تحفظ دینے کی بات کر رہے ہیں۔ایم کیو ایم کے رہنما نے کہا کہ جب تک ضلعی حکومتیں نہ ہوں اس وقت تک عام انتخابات نہیں ہونے چاہئیں، وسائل کی غلط تقسیم سے اس وقت معاشی بحران ہے، کراچی کے تمام اکابرین کو یہاں دیکھ رہا ہوں، پاکستان کی عوام کا یہ دکھ اور درد دور کریں گے۔خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ ملک میں ہر شہری کو ریلیف ملنا چاہئے، جس طرح قومی و صوبائی حکومتوں کو اسی طرح ضلعی حکومتوں کو بھی آئین تحفظ دے، 75 سال کے بعد ایسی جمہوریت پاکستان کے اوپر بوجھ ثابت ہوئی، سیاست سے ریاست کو بچانے کی کوشش کرنی چاہئے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں