حیدرآباد ،بلدیہ اعلیٰ کی زمین نجی افراد کے حوالے کرنے کی منصوبہ بندی کا انکشاف
شیئر کریں
حیدرآباد میں بلدیہ اعلیٰ کی زمین نجی افراد کے حوالے کرنے کیلئے منصوبہ بندی کا انکشاف، قائد ملت پارک سے ملحقہ پلاٹ نمبر 61،62، لطیف آباد میں پارکنگ زمین سمیت دیگر پلاٹس پر مافیا نے آنکھیں جما لیں، بلدیہ کے اعلیٰ افسر نے سرکاری پلاٹس پر ہاتھ صاف کرنے کی تیاری کرلی، تفصیلات کے مطابق بلدیہ اعلیٰ کی ملکیت سرکاری پلاٹس کو نجی افراد کے حوالے کرنے کیلئے بڑے پیمانے پر منصوبہ بندی کا انکشاف ہوا ہے، ذرائع کے مطابق قائد ملت پارک لطیف آباد نمبر 7 کے ساتھ ملحقہ پلاٹ نمبر 61 اور 62، لطیف آباد میں پارکنگ پلاٹ اور شہر کے وسط میں موجود سرکاری پلاٹس کو بھاری رقم کے عوض نجی افراد کے حوالے کرنے کیلئے تیاریاں کی جا رہی ہیں، ذرائع کے مطابق اس منصوبے کیلئے پروپوزل تیار کرکے منظوری کیلئے اعلیٰ افسران کو بھیجنے کا کام بھی جاری ہے، ذرائع کے مطابق اس تمام منصوبے میں بلدیہ کے اعلیٰ افسر کا اہم ہاتھ ہے اور اس نے سرکاری پلاٹس کو ٹھکانے کیلئے کاغذی کارروائی شروع کردی ہے، واضع رہے کہ بلدیہ اعلیٰ حیدرآباد میں کروڑوں روپے کی سنگین کرپشن کے باوجود محکمہ بلدیات کارروائی کرنے سے گریزاں ہے۔