سوشل میڈیا پر اعلیٰ عدلیہ کو تنقید کا نشانا بنانے کیخلاف لا ہورہائیکورٹ میں درخواست دائر
شیئر کریں
سوشل میڈیا پر اعلی عدلیہ کو تنقید کا نشانہ بنانے کیخلاف ہائی کورٹ میں درخواست دائر کر دی گئی ۔میاں داد ایڈووکیٹ نے لاہور ہائی کورٹ میں آئینی درخواست دائر کی جس میں موقف اپنایا گیا ہے کہ ججز کیخلاف سوشل میڈیا پر مہم عوام میں عدلیہ کیخلاف نفرت پیدا کرنے کے مترادف ہے ۔درخواست کے متن میں درج ہے کہ مختلف سیاسی جماعتیں اور گروہ اپنے مذموم مقاصد کیلئے عدلیہ کو بدنام کر رہے ہیں، آئینی اداروں کیخلاف گمراہ کن مہم چلانا قابل دست اندازی جرم ہے ۔ہائی کورٹ میں دائر درخواست میں موقف اپنایا گیا ہے کہ پریوینشن آف الیکٹرانک کرائم ایکٹ میں درج ہے کہ اداروں کیخلاف گمراہ کن مہم نہیں چلائی جا سکتی۔ عدالت ایف آئی اے کو سوشل میڈیا پر عدلیہ کیخلاف مہم چلانے والوں کیخلاف مقدمات چلانے کا حکم دے ۔درخواست گزار نے استدعا کی کہ سوشل میڈیا مہم میں ملوث اکائونٹس کے نام، فون نمبرز، ای میل ایڈریسز عدالت میں جمع کروائے جائیں، عدالت عدلیہ کیخلاف سوشل میڈیا پر موجود مواد ہٹانے اور مستقبل کیلئے فلٹرز لگانے کا حکم دے ۔