میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
ن لیگ نے اتحادی جماعتوں کو اپنا مخالف بنالیا، خورشید شاہ

ن لیگ نے اتحادی جماعتوں کو اپنا مخالف بنالیا، خورشید شاہ

ویب ڈیسک
بدھ, ۲۹ نومبر ۲۰۱۷

شیئر کریں

اسلام آباد (بیورو رپورٹ) اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خورشید احمد شاہ نے کہا ہے کہ دھرنے سے دنیا کو پاکستان سے متعلق منفی پیغام گیا، پیپلزپارٹی کو پاکستان کے مثبت امیج اور سالمیت کی فکر ہے۔ منگل کے روز پارلیمنٹ ہاس میں صحافیوں سے گفتگو میں اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے کہا کہ ن لیگ جن کو اپنا اتحای سمجتھی تھی وہ سب ان کے مخالف ہوگئے، ن لیگ کی اتحادی جماعتیں بھی دھرنا اپریشن کی مخالف تھی ان کا کہنا تھا کہ دھرنے سے دنیا کو پاکستان سے متعلق منفی پیغام گیا، پیپلزپارٹی ساری صورتحال پر پریشان ہے ہم نے واضح پیغام دیا کہ جمہوریت اور پارلیمنٹ کے ساتھ ہیں حکومت نے دھرنے کا معاملہ پارلیمنٹ میں لانے سے گریز کیا ،کیونکہ نواز لیگ ہمیشہ پارلیمنٹ سے دور رہتی ہے، مگر پیپلزپارٹی نے ہمیشہ پارلیمنٹ کی قوت کو بڑھایا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں