الیکشن سے قبل بلوچستان میں دہشت گردی کی لہر
ویب ڈیسک
جمعه, ۲ فروری ۲۰۲۴
شیئر کریں
انتخابات سے قبل بلوچستان میں بدامنی کے بڑھتے واقعات۔کوئٹہ میں سی پیک روڈپردھماکے میں ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔پولیس حکام کے مطابق دھماکے میں8سے10کلودھماکہ خیزمواداستعمال کیاگیاتخریب کاروں نے صوبائی درالحکومت میں لیگی دفترکوبھی نشانہ بنایاقمبرانی روڈپرن لیگ کے انتخابی دفترکے قریب دستی بم حملے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔بلوچستان کے ضلع جعفرآبادکے شہرڈیرہ اللہ یارمیں کریکرحملے میں 4افرادزخمی ہوگئے۔نصیرآبادکے2حلقوں پی پی13اور14میں جلسوں اوراجتماعات پرپابندی لگادی گئی۔ڈپٹی کمشنرنے پابندی کی وجہ امن وامان کی مخدوش صورتحال کوقراردیا۔تربت میں مولاناعبدالحق چوک کے قریب دھماکے میں ایک شخص زخمی ہوگیا۔حب میں کوسٹ گارڈزگیٹ کے قریب پھینکاگیادستی بم ناکارہ بنادیاگیا۔


