میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
معروف عالم دین مولانا طارق جمیل کا بیٹا گولی لگنے سے جاں بحق

معروف عالم دین مولانا طارق جمیل کا بیٹا گولی لگنے سے جاں بحق

ویب ڈیسک
اتوار, ۲۹ اکتوبر ۲۰۲۳

شیئر کریں

بین الاقوامی شہرت یافتہ معروف عالم دین مولانا طارق جمیل کا بیٹا عاصم جمیل سینے پر گولی لگنے سے جاں بحق ہو گیا۔ڈی ایس پی میاں چنوں نے واقعہ سے متعلق بتایا کہ عاصم جمیل نے اپنے سینے پر گولی ماری، عاصم جمیل کو تشویشناک حالت میں تلمبہ رورل ہیلتھ سنٹر پہنچایا گیا جہاں پر وہ جان کی بازی ہار گئے۔پولیس حکام نے مزید بتایا کہ عاصم جمیل کی خود کشی کی تاحال کوئی وجہ سامنے نہیں آ سکی، واقعہ سے متعلق تحقیقات کر رہے ہیں۔جوان بیٹے کے انتقال پر مولانا طارق جمیل نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں کہا کہ آج تلمبہ میں میرے بیٹے عاصم جمیل کا انتقال ہوگیا ہے، اس حادثاتی موت نے ماحول کو سوگوار بنا دیا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ آپ سب سے گزارش ہے کہ اس غم کے موقع پر ہمیں اپنی دعاؤں میں یاد رکھیں، اللہ میرے فرزند کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں