میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
لانڈھی جیل میں کرپشن،منشیات کی ترسیل پر ڈی آئی جی جیل کا نوٹس

لانڈھی جیل میں کرپشن،منشیات کی ترسیل پر ڈی آئی جی جیل کا نوٹس

ویب ڈیسک
اتوار, ۲۹ اکتوبر ۲۰۲۳

شیئر کریں

(رپورٹ:حافظ محمد قیصر) کراچی لانڈھی جیل میں کرپشن،منشیات کی ترسیل اور قیدیوں پر بدترین تشدد کی خبروں پر ڈی آئی جی جیل خانہ جات حسن سہتو نے نوٹس لے لیا تفصیل کے مطابق روزنامہ جرأت میں لانڈھی ملیر جیل میں کرپشن اور منشیات کے عادی قیدیوں کو منشیات کی سپلائی سمیت قیدیوں سے مشقت معاف کرنے پر پیسے وصول کرنے اور ملیر جیل میں قیدیوں پر بدترین تشدد اور جنسی زیادتی کی مسلسل خبروں کی اشاعت کے بعد ڈی آئی جی جیل خانہ جات حسن سہتو نے نوٹس لے لیا ہے اس حوالے سے ڈی آئی جی حسن سہتو کا کہنا تھا کہ جیل میں قیدیوں کی فلاح اوربہترین تربیت کی جاتی ہے اور لانڈھی جیل میں ماتحت عملے کی جانب سے بدانتظامی کی معاملات کی مکمل انکوائری رپورٹ طلب کر لی ہے ملیر جیل اور سینٹرل جیل میں گنجائش سے زیادہ قیدیوں کی تعداد ہیاور روزانہ کی بنیاد پر جیلوں میں منشیات،ہیروئن،چرس اور آئس کے عادی قیدی لائے جاتے ہیں اور منشیات کے عادی قیدیوں کو جیل میں ایک بہترین اور نشے سے پاک ماحول فراہم کیا جاتا ہے تاکہ وہ معاشرہ میں ایک بہترین اور پرامن زندگی گزار سکیں ملیر جیل میں کرپشن/رشوت اور منشیات کی ترسیل کی خبروں پر نوٹس لیتے ہوئے انکوائری کنڈیکٹ کردی ہے کوئی بھی اہلکار ملوث پایا گیا تو سخت ڈیپارٹمنٹل اور قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی دوسری جانب سے ایس ایس پی ارشد شاہ سپرٹنڈنٹ ملیر لانڈھی جیل نے نمائندہ روزنامہ جرات سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ملیر جیل میں قیدیوں کی فلاح اوربہترین تربیت کی جاتی ہے اور لانڈھی جیل میں ماتحت عملے کی جانب سے بدانتظامی اور شکایت کے معاملات کی میں خود انکوائری کررہا ہوں اور میں خود دن میں چار مرتبہ جیل کا چکر لگاتا ہوں اگر کوئی بھی شکایت سامنے آتی ہے تو فوری ازالہ کیا جاتا ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں