میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
تشدد کرنے والے سن لیں ہم بھیڑ بکریاں نہیں ہیں، عمران خان

تشدد کرنے والے سن لیں ہم بھیڑ بکریاں نہیں ہیں، عمران خان

ویب ڈیسک
هفته, ۲۹ اکتوبر ۲۰۲۲

شیئر کریں

پاکستان تحریک انصاف کا لانگ مارچ دوسرے روز بھی اپنی منزل کی جانب گامزن رہا، لانگ مارچ کا دوسرے روز شاہدرہ سے آغاز ہوا جو رچنا ٹائون مریدکے پہنچ کر اختتام پذیر ہوا، مارچ کے شرکاء آج اتوار کے روزگوجرانوالہ کی جانب سفر کا آغاز کریں گے ، دوسرے روز بھی مرکزی و صوبائی رہنما اور بڑی تعداد میں کارکنان لانگ مارچ میں شریک ہوئے ، شرکاء سارے راستے اپنی قیادت کے حق میں اور وفاقی حکومت کے خلاف نعرے بازی کرتے رہے ، تحریک انصاف کے رہنمائوں اور کارکنان نے مختلف مقامات لگائے گئے استقبالیہ کیمپوں میں لانگ مارچ کے شرکاء کا استقبال کیا اور ان پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کیں، لانگ مارچ کی وجہ سے شاہدرہ سمیت مختلف شاہراہوں پر ٹریفک کا نظام درہم رہا رہا جس کی وجہ سے عوام کو شدید مشکلات کا سامنا رہا۔شاہدرہ کے مقام پر لانگ مارچ کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین تحریک انصاف کے عمران خان نے کہا ہے کہ ہم بھیڑ بکریاں نہیںہیں ،چیف جسٹس بنیادی انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا نوٹس لیں،قوم آپ کی طرف دیکھ رہی ہے ، عمران خان نے کہا کہ سب کو بتانا چاہیے کہ میںستر سال کی عمر میںکیوں سڑکوں پر نکلا ہوا ہوں، مجھے کس چیز کی کمی ہے ، میرا اللہ مجھے سب کچھ دے چکا ہے،میں نے اللہ سے جومانگا وہ مجھے اس نے عطا کیا،میں صرف اسلام آباد کی طرف سفراس لئے کر رہا ہوں تاکہ قوم کو پتہ چلے کہ آزادی کیا ہوتی ہے ، لا الہ اللہ بہت بڑا دعویٰ ہے ،یہ آزادی کا دعویٰ ہے ،یہ انسان کو آزاد کرتا ہے ، کبھی آج تک غلام کی پرواز اوپر نہیں ہوئی ، غلام صرف اچھا غلام بنتا ہے ،صرف آزاد انسان دنیا پر حکومت کرتے ہیں ان کی عظمت تب آتی ہے جب وہ آزاد ہوں ، اعظم سواتی پر اس کے پوتے پوتیوںکے سامنے تشدد کیا گیا ،اس کا قصور کیا تھا، اس نے صرف تنقید کر دی ، دنیا کے اخباروں نے اس پر لکھا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ انسان او ربھیڑ بکریوں میں کیا فرق ہوتا ہے ، بھیڑبکریاں غلام ہوتی ہیں ،انسان صرف اللہ کی غلامی کرتا ہے ۔اعظم سواتی کو اس کے بعد نا معلوم افراد کے حوالے کیا گیا ، یہ نا معلوم افراد کون تھے ۔شہباز گل کو ننگا کر کے اس پر تشدد کیا گیا ، جمیل فاروقی پرتشدد کیا گیا ۔ اعظم سواتی جو75سال کا سینیٹر ہے اس کو ذلیل کیا گیا ، پیغام دینا چاہتا ہوں کہ ہم انسان ہیں بھیڑ بکریاں نہیں ہیں،ہم وہ قوم ہیں جو لا الہ اللہ کے نعرے پر بنی تھی وہ قوم ہیں جو دنیا کے سب کے عظیم لیڈر نبی کریم ؍کی امت ہیں ،ہمیں جانوروں کی طرح نہ رکھیں ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں