میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
سی ٹی ڈی کاپنجاب میں آپریشن ،کالعدم تنظیموں کے 8 دہشت گرد گرفتار

سی ٹی ڈی کاپنجاب میں آپریشن ،کالعدم تنظیموں کے 8 دہشت گرد گرفتار

ویب ڈیسک
هفته, ۲۹ اکتوبر ۲۰۲۲

شیئر کریں

کائونٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ نے پنجاب کے مختلف اضلاع میں بڑے آپریشن کر کے کالعدم تنظیموں سے تعلق رکھنے والے 8 دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا ، دہشتگردوں سے بارودی مواد، سیفٹی وائیر، ممنوعہ کتابیں، ممنوعہ پمفلٹ سمیت دیگر سامان برآمد کر لیا گیا ۔ سی ٹی ڈی ترجمان کے مطابق دہشتگردوں کو لاہور سمیت پنجاب کے دیگر ریجنز سے گرفتار کیا گیا۔دہشتگرد نور جہد کو لاہور سے اور طلحہ کو سرگودھا سے گرفتار کیا گیا،انس خان کو گوجرانوالہ ،منظور سرفراز کو ڈی جی خان ،احسان اللہ کو روالپنڈی سے گرفتار کیا گیا۔جبکہ صدیق شہزاد، طاہر سلیم اور اصغر ناصر کو ملتان سے سی ٹی ڈی پولیس نے حراست میں لیا۔حراست میں لیے جانے والے دہشتگردوں کا تعلق کالعدم داعش سمیت دیگر تنظیموں سے ہے۔دہشتگردوں سے 1835گرام بارودی مواد،26فٹ سیفٹی وائیر، 8ڈئینوٹر، 8ممنوعہ کتابیں، 25غیر قانونی جھنڈے ،43ممنوعہ پمفلٹ،2پستول سمیت دیگر سامان برآمد کیا گیا ہے ۔ 8دہشتگردوں کے خلاف مقدمات درج کر کے ان سے مزید تفتیش جاری ہے ۔سی ٹی ڈی ترجمان نے بتایا کہ گزشتہ 7روز کے دوران سی ٹی ڈی پولیس نے 387کومبینگ آپریشن کئے،کومبینگ آپریشن کے دوران 145مبینہ دہشت گردوں کو حراست میں لیکر 76مقدمات درج کئے گئے جبکہ گرفتار دہشتگردوں سے مزید تفتیش جاری ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں