میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
سابق بھارتی کپتان سنیل گواسکر کی ورلڈ کپ کیلئے پاکستان ٹیم سلیکشن پر تنقید

سابق بھارتی کپتان سنیل گواسکر کی ورلڈ کپ کیلئے پاکستان ٹیم سلیکشن پر تنقید

ویب ڈیسک
هفته, ۲۹ اکتوبر ۲۰۲۲

شیئر کریں

سابق بھارتی کپتان سنیل گواسکر نے بھی پاکستان ٹیم سلیکشن پر پاکستان ٹیم مینجمنٹ کوا?ڑے ہاتھوں لے لیا۔ایک ٹی وی پروگرام کے دوران سابق بھارتی کپتان نے پاکستان کے بولر وسیم جونیئر کو بھارتی آل راؤنڈر ہاردک پانڈیا جیسا قرار دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے پاس تو ہاردک پانڈیا جیسا وسیم جونیئر ہے، ان کا کہنا تھا کہ وسیم نیا ہے لیکن میرا اندازہ ہے کہ وہ شاٹس کے ساتھ آپ کو اچھے اوورز بھی دے سکتا ہے۔پاک بھارت میچ کا حوالہ دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بھارت کے خلاف وسیم کو نہیں کھلایا لیکن اس کے بجائے دو اسپنرز کھلائے۔ انہوں نے پاکستان کے اس فیصلے کو غلط قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ سڈنی میں تو ٹھیک لیکن دوسرے وینیوز پر ٹھیک نہیں۔انہوں نے پاکستان کو مشورہ دیا کہ آسٹریلوی کنڈیشنز کے مطابق اگر ان کے پاس وسیم جونیئر جیسا سیم کرسکتا ہو اور 2 شاٹس بھی مارتا ہو تو اسے کھلائیں کیونکہ وسیم نے زمبابوے کے خلاف ایسا کیا بھی ہے اور اس میں ٹیلنٹ ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں