میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
سکیورٹی فورسز کی کارروائی، ٹی ٹی پی کمانڈر سمیت 17دہشت گرد گرفتار

سکیورٹی فورسز کی کارروائی، ٹی ٹی پی کمانڈر سمیت 17دہشت گرد گرفتار

جرات ڈیسک
جمعرات, ۲۵ جنوری ۲۰۲۴

شیئر کریں

سکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے کراچی میں تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کے دہشت گردوں کا بڑا نیٹ ورک بے نقاب کرتے ہوئے کمانڈرز سمیت 17 دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا۔ گرفتار دہشت گرد 2007 تا 2014 تک ٹی ٹی پی نیٹ ورک کا حصہ تھے اور سنگین جرائم میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کو مطلوب تھے۔ دہشت گرد کراچی میں دہشت گردانہ کارروائیوں کی منصوبہ بندی کر رہے تھے، جنہیں انٹیلی جنس ایجنسیز نے کارروائی کرتے ہوئے کراچی سے گرفتار کر لیا۔ دہشت گردوں کو افغانستان سے تحریک طالبان پاکستان کی قیادت کی سرپرستی میں منظم کیا گیا تھا، دہشت گرد سوات اور مالاکنڈ میں سکیورٹی فورسز اور این جی اوز پر حملوں میں ملوث تھے، اس کے علاوہ ٹارگٹ کلنگ اور قانون نافذ کرنے والے اداروں پر حملوں میں بھی ملوث تھے۔ نیٹ ورک بھتہ خوری اور اغوا برائے تاوان کے ذریعے فنڈز اکٹھا کرتا تھا، اس نیٹ ورک نے مدرسے میں خودکش بمباروں کو بھی پناہ دی تھی، جنہیں دہشت گردی کی مختلف سرگرمیوں میں استعمال ہونا تھا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں