میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
تحریک انصاف کا لانگ مارچ، وزیراعظم  نے کابینہ کمیٹی تشکیل دے دی

تحریک انصاف کا لانگ مارچ، وزیراعظم نے کابینہ کمیٹی تشکیل دے دی

جرات ڈیسک
هفته, ۲۹ اکتوبر ۲۰۲۲

شیئر کریں

وزیر اعظم شہباز شریف نے لانگ مارچ سے متعلق وفاقی کابینہ کی کمیٹی تشکیل دے دی۔ ذرائع کے مطابق وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ کی سربراہی میں بنائی جانے والی کمیٹی میں 9 ارکان شامل ہیں۔ ذرائع کے مطابق کمیٹی میں ایاز صادق، خواجہ سعد رفیق، قمر زمان کائرہ، خالد مقبول صدیقی، میاں افتخار، مولانا اسعد اور مریم اورنگزیب بھی شامل ہیں جب کہ کمیٹی لانگ مارچ سے متعلق امن وامان قائم رکھنے اور سیاسی بات چیت کیلئے قائم کی گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق اگر لانگ مارچ سے متعلق کسی نے بات کرنی ہے تو کمیٹی سے کی جائے گی۔ ذرائع کے مطابق وزیر اعظم نے کہا کہ ہم جمہوری لوگ ہیں اور بات چیت کے لیے تیار ہیں لیکن کسی کو قانون ہاتھ میں نہیں لینے دیں گے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں