میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
گستاخانہ خاکوں کی اشاعت، پاکستان کی فضا فرانس مردہ باد کے نعروں سے گونج اٹھی

گستاخانہ خاکوں کی اشاعت، پاکستان کی فضا فرانس مردہ باد کے نعروں سے گونج اٹھی

ویب ڈیسک
جمعرات, ۲۹ اکتوبر ۲۰۲۰

شیئر کریں

فرانس میں حکومتی سرپرستی میں گستاخانہ خاکے آویزاں کرنے کیخلاف ملک بھر میں چھوٹے بڑے احتجاجی مظاہرے ہوئے جس میں ہزاروں عاشقان رسول ؐ نے شرکت کی۔کراچی میں جماعت اسلامی کی طرف سے تین تلوار پر فرانسیسی حکومت کے خلاف احتجاج کیا گیا۔ کراچی بار کے تحت وکلا نے ایم اے جناح روڈ پر ریلی نکالی اور علامتی دھرنا بھی دیا۔ جامعہ کراچی میں بھی اساتذہ نے فرانس کے خلاف ریلی نکالی اور احتجاج کیا۔جامعہ نعیمیہ میں مفتی منیب الرحمن نے علماء اہلسنت کے ہمراہ پریس کانفرنس کی جس میں تمام مکاتب فکر کے علماء نے شرکت کی۔ انہوں نے کہا کہ قومی میڈیا پاکستانی مارکیٹوں میں موجود فرانسیسی مصنوعات کے بائیکاٹ کی اپیل کرے۔ فرانسیسی سفیر مرک بیریٹی کو ملک بدر کیا جائے اور پاکستانی سفیر کو پیرس سے واپس بلایاجائے، پاکستان میں دینی مقدّسات کی توہین کے مقدّمات براہِ راست فیڈرل شریعت کورٹ میں ٹرائل کیے جائیں۔بدین کے علاقے کھوسکی میں نوجوان اتحاد کی کال پر ہڑتال ہوئی اور احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ حیدرآباد میں مختلف جامعات کے طلبہ نے مشترکہ طور پر پریس کلب کے سامنے احتجاج کیا۔پشاور، کراچی اور لاہور سمیت بیشتر شہروں میں عدالتوں میں وکلا کی جزوی ہڑتال رہی۔ وکلاء نے بھی گستاخانہ خاکوں کے خلاف احتجاج ریکارڈ کراتے ہوئے عدالتی کارروائی کا بائیکاٹ کیا اور عدالتوں میں پیش نہیں ہوئے۔امیرجماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق نے گستاخانہ خاکوں کیخلاف جمعہ کو ملک بھر میں احتجاجی مظاہروں کا اعلان کیا۔راولپنڈی میں تنظیم المدارس اہلسنت پاکستان کی جانب سے راجہ بازار اور سیٹلائٹ ٹاؤن سے فیض آباد تک دو بڑی احتجاجی ریلیاں نکالیں گئیں۔ مظاہرین نے وزیراعظم عمران خان سے فرانسیسی مصنوعات کا مکمل بائیکاٹ کرنے اور فرانسیسی سفیر کو ناپسندیدہ شخصیت قرار دے کر ملک بدر کرنے کا مطالبہ کیا۔شرکاء نے ہاتھوں میں کتبے اور بینرز اٹھارکھے تھے جن پر فرانس کے مکروہ اقدام کے خلاف نعرے درج تھے اور فضا فرانس مردہ باد کے نعروں سے گونجتی رہی جبکہ فرانسیسی صدر کا پتلا بھی نظر آتش کیا گیا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں