میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
ابھی نندن پکڑا گیا تو وزیرخارجہ کانپ رہے تھے، ایازصادق

ابھی نندن پکڑا گیا تو وزیرخارجہ کانپ رہے تھے، ایازصادق

ویب ڈیسک
جمعرات, ۲۹ اکتوبر ۲۰۲۰

شیئر کریں

قومی اسمبلی کے اجلاس کے دوران اپوزیشن اور حکومتی اراکین کے مابین نوک جھونک بدھ کو بھی جاری رہی۔ مسلم لیگ ن کے رہنما ایاز صادق نے کہا کہ بھارتی پائلٹ ابھی نندن کے معاملے پراجلاس میں عمران خان نہیں آئے جبکہ شاہ محمود قریشی کے ماتھے پر پسینہ تھا اور پائوں کانپ رہے تھے۔ایاز صادق نے کہا کہ اپوزیشن کو بتایا گیا کہ ابھی نندن کو جانے دیں ورنہ بھارت رات نو بجے حملہ کردے گا۔وفاقی وزیرعلی محمد خان نے جواب دیاکہ ن لیگ پیپلزپارٹی اور جے یو آئی ف والے بھی اجلاس میں شریک تھے۔ ابھی نندن کی واپسی کے فیصلے پر کسی نے کوئی اعتراض نہیں کیا۔خواجہ آصف نے کہا کہ ہمیں یقین دلایا گیا تھا کہ پائلٹ کو چھوڑ دیں گے تو بھارت کی طرف سے اچھا رسپانس آئے گا، مگر اْلٹا سقوط کشمیر ہوگیا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں