میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
انتخابات میں دھاندلی ہوئی تو پی ڈی ایم کو گلگت بلتستان لے آؤں گا، بلاول بھٹو

انتخابات میں دھاندلی ہوئی تو پی ڈی ایم کو گلگت بلتستان لے آؤں گا، بلاول بھٹو

ویب ڈیسک
جمعرات, ۲۹ اکتوبر ۲۰۲۰

شیئر کریں

پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان انتخابات میں دھاندلی ہوئی تو پی ڈی ایم کو گلگت بلتستان لے آؤں گا۔پاکستان پیپلزپارٹی کی گلگت بلتستان کے الیکشن کو لے کر انتخابی مہم کاسلسلہ جاری ہے۔ اسکردو میں خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ میں کوئی کھلاڑی نہیں، سلیکٹڈ نہیں جو اپنے وعدے سے یوٹرن لے لوں۔ اگر اس ملک کا وزیراعظم بننا ہیتو گلگت بلتستان کے ووٹ سے بننا ہے، پاکستان پیپلزپارٹی کے منشور میں تمام مطالبات عوام کے لیے ہیں۔بلاول بھٹو زرداری نے عوام سیایک مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ مجھے دو تہائی اکثریت دلوائیں تاکہ آپ کو آپ کی زمین کا مالک بناسکوں، ہم قانون سازی کریں گے غریب عوام کو یہاں کی زمین کا مالک بناکر رہیں گے۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ ان کی جماعت عوام دوست معاشی پالیسی لاتی ہے۔چیئرمین پیپلزپارٹی نے کہا کہ گلگت بلتستان انتخابات میں دھاندلی ہوئی تو پی ڈی ایم کو گلگت بلتستان لے آؤں گا، 15 نومبر تک گلگت بلتستان میں ہی بیٹھ کر تمام انتخابی عمل کی خود نگرانی کرونگا، پارٹی کی فتح کا جشن منا کر واپس جاؤں گا۔انہوں نے کہا کہ عمران خان خود کٹھ پتلی ہے، انتخابات میں دوسری جماعتوں کو اپنے ساتھ جوڑا ہے، ہم کٹھ پتلی کا ساتھ نہیں دیں گے ، ہم شہیدوں کی جماعت ہیں شہیدوں کا ساتھ دیں گے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں