نوازشریف شدید بیمار اور بقا کی جنگ لڑ رہے ہیں،ذاتی معالج
ویب ڈیسک
منگل, ۲۹ اکتوبر ۲۰۱۹
شیئر کریں
سابق وزیر اعظم نوازشریف کے ذاتی معالج ڈاکٹر عدنان نے سابق وزیراعظم کی صحت پر تشویش کا اظہار کیا ہے ۔اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ نوازشریف شدید بیمار ہیں اور بقا کی جنگ لڑ رہے ہیں جب کہ پلیٹ لیٹس کی کمی اور ہارٹ اٹیک نے ان کی صحت کو مزید متاثر کیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ نوازشریف کے گردے صحیح کام نہیں کر رہے اور ان کے بلڈ شوگر و بلڈ پریشرکو بھی کنٹرول کیا جارہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ملتوی کیے گئے اسکین اوربائی ایپسی سے بیماری کی جانچ ضروری ہے ۔