میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
کابل ، الیکشن کمیشن آفس کے قریب خودکش دھماکا، 6 زخمی

کابل ، الیکشن کمیشن آفس کے قریب خودکش دھماکا، 6 زخمی

ویب ڈیسک
پیر, ۲۹ اکتوبر ۲۰۱۸

شیئر کریں

افغانستان کے دارالحکومت کابل میں خودکش دھماکے میں 6 افراد زخمی ہوگئے ۔پولیس ترجمان کے مطابق خودکش دھماکا کابل کے پولیس ڈسٹرکٹ 9 میں الیکشن کمیشن کے دفتر کے نزدیک کیا گیا ، سکیورٹی حکام نے خودکش بمبار کو روکنے کی کوشش کی تو اس نے ٹارگٹ تک پہنچنے سے قبل ہی دھماکا کر دیا، دھماکے میں الیکشن کمیشن کے 4 ملازم اور دو پولیس اہلکار زخمی ہوئے ، زخمیوں کو فوری طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ، سکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر تحقیقات شروع کر دیں ۔دھماکے کی ذمہ داری ابھی تک کسی گروپ نے تاحال قبول نہیں کی ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں