میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
ملک میں حکومت نام کی کوئی چیز نہیں ، غیر یقینی کی کیفیت کسی کے لئے بھی بہتر نہیں ‘راجہ پرویز اشرف

ملک میں حکومت نام کی کوئی چیز نہیں ، غیر یقینی کی کیفیت کسی کے لئے بھی بہتر نہیں ‘راجہ پرویز اشرف

منتظم
اتوار, ۲۹ اکتوبر ۲۰۱۷

شیئر کریں

سابق وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف نے کہا ہے کہ اس وقت ملک میں حکومت نام کی کوئی چیز نہیں ، غیر یقینی کی کیفیت کسی طور پر بھی ملک ،معیشت اورعوام کے لئے بہتر نہیں ہے،عام انتخابات کا انعقاد مقررہ وقت پر ہونا چاہیے اور آئین و قانون سے ہٹ کر کسی بھی مشق کی شدید مخالفت کی جائے گی ،انصاف کے عمل میں کوئی بڑا چھوٹا نہیں ہونا چاہیے لیکن ایک سابق وزیر اعظم کا نام ای سی ایل میں ڈالا گیا ہے اوردوسرا آزاد گھوم رہا ہے۔ لاہور کی احتساب عدالت میں حاضری کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے راجہ پرویز اشرف نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے ہمیشہ عدالتوں کا احترام کیا ہے ۔ ذوالفقار علی بھٹو سے لے کر آج تک ہم عدالتوں کے سامنے پیش ہوئے اور عدالتوں سے بے گناہ ثابت ہوئے، عدالت جب بھی بلاتی ہے پیپلزپارٹی کے تمام لوگ عدالتوں میں پیش ہوتے ہیں اورڈرامے بازیاں نہیں کرتے۔انہوں نے کہا کہ بے بنیاد ریفرنس میں میرا نام ای سی ایل میں ڈالا گیا ہے مگر کرپشن کے میگا ریفرنس میں نوازشریف کا نام ای سی ایل میں نہیں ڈالا گیا اور وہ آزاد گھوم رہے ہیں، ہمارے ہاں انصاف کا دوہرا معیار ہے ،ہم آئین اور قانون کی بالادستی کے لئے عدالتوں میں حاضر ہوتے ہیں جبکہ (ن) لیگ والے اداروں کو بدنام کر رہے ہیں۔راجہ پرویز اشرف نے کہا کہ ملک میں حکومت نام کی کوئی چیز موجود نہیں، ملکی معیشت تباہی کے دہانے پر پہنچ چکی ہے ۔ہماری امپورٹ اور ایکسپورٹ میں زمین آسمان کا فرق ہے ، زر مبادلہ کے ذخائر کم ہو گئے ہیں ، ملک میں پھیلی بے یقینی کی کیفیت کسی طو رپر ملک، معیشت اور عوام کے لئے بہتر نہیں ہے ۔ راجہ پرویزاشرف نے کہا کہ بتایا تو جائے میرا جرم کیا ہے،یہ کہا جاتا ہے کہ کسی تقسیم کار کمپنی میں درجہ چہارم کی بھرتیاں کی گئیں،وزارت کا کام پالیسی اور گائیڈ لائن دینا ہوتا ہے ۔ آج گواہ کیوں پیش نہیں کئے گئے اسی لئے کہ میرے خلاف کچھ بھی نہیں ہے اور وقت اسے ثابت کرے گا۔ انہوںنے انتخابات کے حوالے سے سوال کے جواب میں کہا کہ انتخابات کے قبل از وقت یا تاخیر کے حامی نہیں ۔ آئین و قانون سے ہٹ کر کسی بھی مشق کی شدید مخالفت کی جائے گی ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں