میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
ملیرمیں زیرتعمیر رہائشی پراجیکٹ پر بھتا خوروں کی فائرنگ

ملیرمیں زیرتعمیر رہائشی پراجیکٹ پر بھتا خوروں کی فائرنگ

ویب ڈیسک
پیر, ۲۹ ستمبر ۲۰۲۵

شیئر کریں

دھمکی آمیز کال موصول، 5کروڑ روپے کا بھتے کا مطالبہ ،بلڈر کے دفتر کے شیشے ٹوٹ گئے
بلڈر کوغیرملکی نمبر سے کال کرنیوالے شخص نے فائرنگ کی ذمہ داری قبول کی،پولیس حکام

شہر قائد میں بھتہ خوری کی وارداتوں نے دوبارہ زور پکڑ لیا، بھتہ خوروں نے زیر تعمیر عمارت کے دفتر پر فائرنگ کے بعد دھمکی آمیز کال کی۔تفصیلات کے مطابق کراچی میں بھتہ خور ایک بار پھر سرگرم ہوگئے، کراچی کے علاقے ملیر15میں زیرتعمیر رہائشی پراجیکٹ کے دفتر پر بھتہ خوروں کی فائرنگ سے خوف وہراس پھیل گیا۔اس حوالے سے پولیس حکام نے بتایا کہ موٹرسائیکل پر سوار4ملزمان نے فائرنگ کی، فائرنگ کے فوری بعد بلڈر کو غیرملکی نمبر سے فون کال بھی موصول ہوئی۔پولیس کے مطابق غیرملکی نمبر سے کال کرنے والے شخص نے فائرنگ کی ذمہ داری قبول کی، اور 5کروڑ روپے کا بھتے کا مطالبہ کیا۔تفتیشی افسر نے کہاکہ فائرنگ سے بلڈر کے دفتر کے شیشے ٹوٹے، جائے وقوعہ سے گولیوں کے 15 خول ملے ہیں، تاہم خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں