علی امین گنڈاپور برہان انٹرچینج پر پھنس گئے، احتجاج ختم کرنے کا اعلان
شیئر کریں
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور پارٹی کے احتجاج میں شرکت کے لیے پنڈی نہ پہنچ سکے اور برہان انٹرچینج پر پھنس گئے جہاں انہوں ںے احتجاج ختم کرنے کا اعلان کردیا اور کارکنوں سے واپس جانے کی ہدایت کردی۔تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ کا قافلہ مردان پہنچا جہاں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں ںے کہا کہ آگے دما دم مست قلندر ہونے والا ہے، پاکستان میں دفعہ 804 لگ چکی ہے، ہر رکاوٹ عبور کرکے پنڈی جائیں گے، آگے آگے تماشا دیکھیں ہوتا کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت اپنا کام کرے ہر چیز کا سامنے کرنے کے لیے تیار ہیں، پنجاب حکومت جو کرسکتی ہے کرلے ہم ڈرنے والے نہیں۔مردان سے وہ صوابی پہنچے جہاں پی ٹی آئی کے کارکنان پنڈی احتجاج کے لیے جمع تھے۔ موٹروے دونوں اطراف سے بند تھا جس کے سبب لوگوں کو شدید مشکلات کا سامنا موٹروے پر ہیوی مشینری کی گاڑیاں بھی پھنس گئیں وزیراعلی کا قافلہ بھی ٹریفک میں پھنس گیا اس پر وزیراعلی علی امین گنڈاپور پیدل آگے جی طرف روانہ ہوئے اور کارکنان کو بھی گاڑیاں آگے کی طرف لانے کی ہدایت کردی۔ وزیراعلی احتجاج کے لیے بنائے گئے کنٹینر پر چڑھ گئے بعدازاں قافلہ صوابی سے اسلام آباد پنڈی کے لئے روانہ ہوا وزیراعلی کے قافلے میں رکاوٹیں ہٹانے والی بھاری مشینری بھی موجود تھی۔وزیراعلی کا قافلہ اٹک پل پار کرکے پنجاب کی حدودمیں داخل ہوا، وزیراعلی کا قافلہ چھچھ انٹر چینج کراس کرتا ہواتربیلا انٹر چینج پہنچا۔