عمران خان ،پاکستان اور پاکستانیوں کا دشمن ہے، شرجیل میمن
شیئر کریں
وزیر اطلاعات سندھ شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ عمران خان پاکستان اور پاکستانیوں کا دشمن ہے اور پاکستان دشمن قوتوں کے اشاروں پر عمل پیراہے۔ شرجیل انعام میمن نے جاری ایک بیان میں کہا کہ عمران خان سعودی عرب میں 10 پاکستانی خاندانوں کے کفیل کو سزائیں دلوا چکا ۔ یہ شخص شاتر دماغ اور بڑا چال باز ہے۔ اقتدار کی حوس میں ہر حد تک جا سکتا ہے۔ عمران خان نے نہ صرف ریاستی اداروں بلکہ پاکستان کی 23 کروڑ عوام کو اپنے مفادات کے لیے نشانہ پر رکھا ہوا ہے۔ صوبائی وزیر نے کہا کہ جھوٹ پر جھوٹ گھڑ کر معصوم پاکستانیوں کو گمراہ کرنا عمران نیازی کے بائیں ہاتھ کا کھیل ہے۔ عمران خان کا امریکی سازشی بیانیہ برے طریقے سے پٹ چکا ہے ، لیکن اس شخص کو اس پر کوئی ندامت نہیں ۔ کہتا ہے کہ سائیفر پر تو ابھی میں نے کھیلا ہی نہیں ۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کی اعظم خان سے گفتگوان کے کردارکے خلاف ایف آئی آرہے۔وہ کبھی امریکاکے خلاف باتیں کرتے ہیں توکبھی ان کے سامنے منتیں کرتے ہیں۔شرجیل انعام میمن نے کہا کہ عمران خان نے اپنی خواتین سے مل کر کرپشن کے ریکارڈ بنائے ۔ علیمہ خان نے بیرون ملک جائدادیں کیسے بنائیں ؟ عمران خان نے راتوں رات فرح گوگی کو ملک سے کیوں فرار کروایا ؟ انہوں نے کہا کہ ایمنسٹی انٹرنیشنل ، بلوم برگ جیسے کئی عالمی ادارے عمران خان کی کرپشن کی نشاندہی کر چکے ہیں ۔ عمران خان کی مہم جوئی دراصل اپنے کرتوت چھپانے کے لیے ہے۔ اداروں کو بلیک میل کر رہے ہیں ، تاکہ ان کے خلاف کوئی کارروائی نہ کر سکے ۔ شرجیل انعام میمن نے مزید کہا کہ عوام کی آنکھیں کھل گئی ہیں، اب وہ نوجوانوں کومزید گمراھ نہیں کرسکتا۔ آئی ایم ایف سے قرضہ رکوانے کی کوششیں کامیاب نہ ہونے پر خان صاحب ساتھیوں سے رنجیدہ ہے اور عمران خان نے اب ریاست مدینہ اور نیا پاکستان کے الفاظ کہنا بھی بند کر دیئے ہیں ۔ شرجیل انعام میمن نے کہا کہ عمران خان نے جو کھیلنا تھا وہ کھیل چکے ۔اب قومی سلامتی کے اداروں اور ریاستی اداروں کو اس شخص کے خلاف فوری کارروائی کرنی چاہیے ۔