میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
کراچی کیلئے ٹرین آپریشن یکم اکتوبر (ہفتے) سے بحال کرنے کی تیاریاں مکمل

کراچی کیلئے ٹرین آپریشن یکم اکتوبر (ہفتے) سے بحال کرنے کی تیاریاں مکمل

جرات ڈیسک
جمعرات, ۲۹ ستمبر ۲۰۲۲

شیئر کریں

کراچی کے لیے ٹرین آپریشن یکم اکتوبر سے بحال کرنے کی تیاریاں مکمل کرلی گئیں، محکمہ ریلوے کے مطابق گزشتہ دو ماہ سے ٹرین آپریشن معطل ہونے سے ریلوے کو خاطر خواہ خسارے کا سامنا ہے محکمہ ریلوے نے ریلوے انجنز بوگیوں کی فٹنس کا کام مکمل کرلیا جبکہ ریلوے ٹریک کی بھی انسپکشن مکمل کرلی گئی۔ محکمہ ریلوے نے کہا کہ روہڑی سے کراچی تک نیا ریلوے ٹریک بچھائے جانے کی وجہ سے ٹرینوں کی رفتار کم ہوگی جس سے کراچی تک کے سفر کا دورانیہ 18گھنٹے سے 24گھنٹے پر محیط ہوسکتا ہے بعدازاں مرحلہ وار ٹرینوں کی رفتار کو بحال کیا جائے گا۔ 15اکتوبر سے مختلف شہروں سے نئی ٹرینوں کے اجرا کیلئے بھی محکمہ ریلوے نے انتظامات کو حتمی شکل دے دی ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں