میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
ملیرندی میں بھینسوں کاکچرا،ماحولیاتی ایکشن کمیٹی کے تحت سیپادفترکے باہراحتجاجی دھرنا

ملیرندی میں بھینسوں کاکچرا،ماحولیاتی ایکشن کمیٹی کے تحت سیپادفترکے باہراحتجاجی دھرنا

ویب ڈیسک
جمعرات, ۲۹ ستمبر ۲۰۲۲

شیئر کریں

ملیر ندی میں ناگوری سوسائٹی کے بھینسوں کے باڑوں کے کچراپھینکنے کے خلاف ماحولیاتی ایکشن کمیٹی کا سیپا دفتر کے سامنے احتجاجی دھرنا، مشتعل لوگوں نے ڈی جی آفس کا گھیرائو کرلیا، مظاہرین نے ڈپٹی ڈائریکٹر منیر عباسی پر سر سبز ملیر کو ماحولیاتی طور تباھ کرنے کی ذمیداری عائد کردی۔ رپورٹ کے مطابق ملیر کے علاقے بحریہ ٹائون کے قریب ایک سو ایکڑ پر مشتمل ناگوری سوسائٹی کے گائے اور بھینسوں کے باڑوں کا گوبر ، گندہ پانی ، کچرہ پھینکنے کے خلاف ملیر ماحولیاتی ایکشن کمیٹی کی جانب سے کورنگی میں سیپا دفتر کے احتجاجی دھرنا دیا گیا، مظاہرین نے سیپا کے خلاف شدید نعریبازی کرتے ہوئے ملیرندی کو ماحولیاتی طور بحال کرنے کا مطالبہ کیا، شہریوں نے ڈی جی سیپا نعیم مغل، ڈپٹی ڈائریکٹر منیر عباسی کے خلاف نعرے بازی کی، کچھ مشتعل نوجوانوں نے ڈی جی سیپا نعیم مغل کی جانب سے مظاہرین سے مذاکرات نہ کرنے پر شدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے ڈی جی آفس کے کمرے کے سامنے نعریبازی کی، جبکہ ڈی جی سیپا نعیم مغل دوسرے وفد سے ملاقات کا بہانہ کرکے آفس سے چلے گئے، بعد میں ڈپٹی ڈائریکٹر منیر عباسی نے ملیر ماحولیاتی ایکشن کمیٹی کے رہنمائوں محمد صدیق بلوچ، ابوبکر بلوچ اور دیگر سے مذاکرات کئے، رہنمائوں نے ڈپٹی ڈائریکٹر منیر عباسی سمیت سیپا کو ناکام قرار دیتے ہوئے کہا کہ سیپا ناگوری سوسائٹی سے متعلق احکامات پر عملدرآمد نہیں کرواسکی، اگر باڑوں کا گوبر ، کچرہ ملیر ندی میں پھینکنا بند نہ کیا گیا تو ایم نائن موٹروے پر دھرنا دیا جائے گا، سیپا کے احکامات کی ناگوری سوسائٹی کے سامنے کوئی اہمیت نہیں ، سوسائٹی کے صدر، سیکریٹری سیپا کے نوٹسز کو ڈسٹ بن میں پھینک دیتے ہیں، ملیر میں ایم نائن موٹروے پر قائم بڑی ہائوسنگ سوسائٹیز کا سیوریج بھی ملیر ندی میں چھوڑا جا رہا ہے ، صالح محمد گوٹھ کے قریب قائم فیکٹریز کا کیمیکل شدہ خارج کردہ پانی بھی ملیر ندی میں چھوڑا جا رہا ہے ۔ مذاکرات میں طئہ کیا گیا کہ ملیر ماحولیاتی ایکشن کمیٹی اور سیپا کے افسران مشترکہ طوردورہ کرکے پر ناگوری سوسائٹی کے باڑوں کا گوبر ملیر ندی میں پھینکنے اور فتح محمد گوٹھ کے قریب فیکٹریز کا کیمیکل شدہ پانی ملیر ندی میں چھوڑنے کا جائزہ لیں گے، سیپا افسران نے یقین دھا نی کروائی کہ ضلعی انتظامیہ اور پولیس کی مدد سے ایک ماہ کے اندر ناگوری سوسائٹی کے بھینسوں کے باڑے ختم کروائے جائیں گے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں