میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
محمد رضوان دوطرفہ سیریز میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے کھلاڑی

محمد رضوان دوطرفہ سیریز میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے کھلاڑی

جرات ڈیسک
جمعرات, ۲۹ ستمبر ۲۰۲۲

شیئر کریں

انگلینڈ کے خلاف 5 ویں ٹی ٹوئنٹی میچ کے دوران محمد رضوان نے ایک اور سنگ میل عبور کرلیا۔ پاکستان کے وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان کسی بھی دو طرفہ ٹی ٹوئنٹی سیریز میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے پلیئر بن گئے ہیں۔ محمد رضوان پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان اب تک کی 5 اننگز میں78.75کی اوسط سے 315 رنز بنا چکے ہیں۔ محمد رضوان کسی بھی دو طرفہ سیریز میں 300 سے زائد رنز کرنے والے دنیا کے پہلے بیٹر بن گئے ہیں، ان کی پانچ اننگز میں 4 نصف سنچریاں شامل ہیں۔ اس سے قبل سربیا کیلیزل ڈنبر نے بلغاریہ کے خلاف 4 اننگز میں 284 رنز کیے تھے جبکہ جنوبی افریقی بیٹر کوئنٹن ڈی کوک نے ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز کی 5 اننگز میں 255 رنز بنائے تھے۔ اس سے قبل پاکستان کی جانب سے دو طرفہ سیریز میں سب سے زیادہ رنز کپتان بابر اعظم نے بنائے تھے، انہوں نے 2021 میں جنوبی افریقا کے خلاف 4 اننگز میں 210 رنز اسکور کیے۔ انگلینڈ کے خلاف سیریز میں بابراعظم نے 5 اننگز میں 194 رنز بنالیے ہیں، یوں وہ دوسرے نمبر پر ہیں جبکہ تیسرے نمبر پر انگلش پلیئر ہیری بروک ہیں، جنہوں نے 192 رنز اسکور کیے ہیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں