یو اے ای میں تین سو پاکستانیوں کی جائیدادیں، تحقیقات کا آغاز
ویب ڈیسک
هفته, ۲۹ ستمبر ۲۰۱۸
شیئر کریں
ایف آئی اے نے متحدہ عرب امارات میں جائیدادیں رکھنے والے تینسو پاکستانیوں کی فہرست ایف بی آر کے حوالے کر دی۔ فہرست میں شامل زیادہ تر افراد کا تعلق پنجاب سے ہے ، یو اے ای حکام نے ان پاکستانیوں کی جائیدادوں کی تصدیق کر دی ہے ۔ فہرست میں جائیدادوں کی تفصیل اور پتے بھی شامل ہیں۔ایف آئی اے کی فراہم کردہ فہرست میں شامل زیادہ تر افراد کا تعلق پنجاب سے ہے ۔ لاہور کے رہائشی وقار احمد کی یو اے ای میں 22 جبکہ کراچی کے عبدالحفیظ شیخ کی 18 جائیدادیں ہیں۔ سیالکوٹ کے ملک محمد خان 18، لاہور کے ظفر علی اور نوشاد ہارون بھی 12،12 جائیدادوں کے مالک ہیں۔ ایف آئی اے نے کہا ہے کہ ایف بی آر کو فہرست حوالے کرتے ہوئے یہ معلوم کیا ہے کہ ان 3 سو پاکستانیوں میں سے کسی نے ایمنسٹی اسکیم سے فائدہ اٹھایا ہے یا نہیں، اگر نہیں تو ان کی نشاندہی کی جائے۔