امریکی ٹیرف سے بھارت کو 2۔17 لاکھ کروڑ کا نقصان ہوگا، بھارتی اپوزیشن
ویب ڈیسک
جمعه, ۲۹ اگست ۲۰۲۵
شیئر کریں
ٹرمپ نے ہندوستانی برآمدات پر 50 فیصد ٹیرف عائد کر دیا،کانگریس نے مودی حکومت کو کھری کھری سنادی
خارجہ پالیسی کی ناکامی کا خمیازہ اب ملک کو بھگتنا پڑ رہا ہے، کانگریس صدر ملکارجن کھڑگے کی مودی پرشدید تنقید
بھارت کی اپوزیشن جماعت کانگریس کے صدر ملکارجن کھڑگے نے وزیراعظم نریندر مودی پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ان کے اب کی بار، ٹرمپ سرکار والے نعرے اور خارجہ پالیسی کی ناکامی کا خمیازہ اب ملک کو بھگتنا پڑ رہا ہے۔اپنے بیان میں کھڑگے نے الزام لگایا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ہندوستانی برآمدات پر 50 فیصد ٹیرف عائد کر دیا ہے، جس سے صرف دس بڑے سیکٹروں میں ہی 2۔17 لاکھ کروڑ روپے کا نقصان ہوگا۔


