میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
چیف جسٹس کا گْڈ ٹو سی یو کا پیغام اسلام آباد ہائیکورٹ تک پہنچ گیا، شہباز شریف

چیف جسٹس کا گْڈ ٹو سی یو کا پیغام اسلام آباد ہائیکورٹ تک پہنچ گیا، شہباز شریف

ویب ڈیسک
منگل, ۲۹ اگست ۲۰۲۳

شیئر کریں

سابق وزیراعظم اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف نے عمران خان کی توشہ خانہ کیس میں سزا معطلی پر کہا ہے کہ لاڈلے کی سزا معطل ہوئی ہے ختم نہیں ہوئی۔اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ چیف جسٹس کا ’’گْڈ ٹو سی یو‘‘ اور ’’وشنگ یو گڈ لک‘‘ کا پیغام اسلام آباد ہائی کورٹ تک پہنچ گیا، فیصلہ آنے سے پہلے ہی سب کو پتا ہو کہ فیصلہ کیا ہوگا تو یہ نظام عدل کے لیے لمحہ فکریہ ہونا چاہیے،اعلی عدلیہ سے واضح پیغام مل جائے تو ماتحت عدالت یہ نہ کرے تو اور کیا کرے؟شہباز شریف نے کہا کہ نواز شریف کی سزا یقینی بنانے کے لئے مانیٹرنگ جج لگا تھا، لاڈلے کو بچانے کے لئے خود چیف جسٹس مانیٹرنگ جج بن گئے، نظامِ عدل کا یہ کردار تاریخ کے سیاہ باب میں لکھا جائے گا، ایک طرف جھکے ترازو اور انصاف کو مجروح کرتا نظام عدل قابلِ قبول نہیں۔انہوں ںے مزید کہا کہ خانہ کعبہ کے عکس والی گھڑی بیچ کھانے والے کے سامنے قانون بے بس ہے، چور اور ریاستی دہشت گرد کی سہولت کاری ہوگی توملک میں عام آدمی کو انصاف کہاں سے ملے گا، ? مئی ہو، جوڈیشل کمپلیکس پر حملہ ہو، پولیس پر پٹرول بم کی برسات ہو، سب معاف ہوگیا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں