میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
پاک فوج نے سوات میں پھنسے 110 افراد کو ریسکیو کرلیا

پاک فوج نے سوات میں پھنسے 110 افراد کو ریسکیو کرلیا

ویب ڈیسک
پیر, ۲۹ اگست ۲۰۲۲

شیئر کریں

ریسکیو کیے گئے تمام افراد کو کھانا اور ضروری طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے ،آئی ایس پی آر
آرمی ایوی ایشن کے 4 خصوصی ہیلی کاپٹروں نے متاثرخاندانوں تک امدادی سامان پہنچایا
اسلام آباد(بیورورپورٹ)پاک فوج نے سوات میں بارشوں کے بعد سیلابی صورتحال میں پھنسے 110 افراد کو ریسکیو کرلیا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق خوازہ خیلہ سے کانجو کینٹ سوات تک پھنسے 110 افراد ہیلی کاپٹر کے ذریعے ریسکیو کرلیا گیا ہے، جنہیں کھانا اور ضروری طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ سیلاب متاثرین کے لیے دیر اسکاؤٹس نے فلڈ ریلیف کنٹرول سینٹر قائم کردیا ہے جس کا لینڈ لائن نمبر 0945-825526 ہے۔دوسری جانب موسم میں بہتری کے بعد آرمی ایوی ایشن کے 4 خصوصی ہیلی کاپٹروں نے پرواز کی اور سوات میں پھنسے ہوئے خاندانوں تک امدادی سامان پہنچایا۔آئی ایس پی آر کا مزید کہنا تھا کہ کمراٹ کی پہاڑی چوٹی پر پھنسے لوگوں کو موسم بہتر ہوتے ہی فوجی ہیلی کاپٹروں کے ذریعے نکالا جائے گا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں