میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
پی ڈی ایم آج کراچی میں رنگ جمائے گی

پی ڈی ایم آج کراچی میں رنگ جمائے گی

ویب ڈیسک
اتوار, ۲۹ اگست ۲۰۲۱

شیئر کریں

اپوزیشن اتحاد پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ اتوار 29 اگست کو کراچی کے باغ جناح میں سیاسی طاقت کا مظاہرہ کرے گی،جے یوآئی کی میزبانی میں ہونے والے جلسے کے لیے تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں،باغ جناح جلسہ کو پی ڈی ایم نے استحکام پاکستان وحقوق سندھ جلسہ عام سے موسوم کیاہے۔ترجمان جے یوآئی اسلم غوری کے مطابق جلسے سے پی ڈی ایم کی مرکزی قیادت خطاب کرے گی جس میں مولانا فضل الرحمن، میاں شہبازشریف، علامہ شاہ اویس نورانی، علامہ ساجد میر، ڈاکٹر عبدالمالک، ڈاکٹر جہانزیب جمالدینی دیگررہنما خطاب کریں گے۔جے یوآئی ترجمان کے مطابق جلسہ گاہ میں بڑا اسٹیج تیار کیا گیا ہے جس پر 500 افراد بیٹھ سکیں گے جبکہ پنڈال میں ایک لاکھ کرسیاں لگائی گئی ہیں، جلسہ میں جییوآئی کے 10 ہزار رضاء کار سیکیورٹی پر مامور ہوں گے،پارٹی قیادت کیلئے اسٹیج کے عقب میں وی وی آئی پی راستہ تیار کیا گیا ہے،کارکنان نمائش چورنگی کی جانب سے پنڈال میں داخل ہوں گے،جلسہ گاہ میں وضو خانے اور عارضی واش روم بھی بنائے گئے ہیں اورجلسہ گاہ میں کھانے پینے کیلئے عارضی کنٹین قائم کی گئی ہے۔ پی ڈی ایم کے جلسے کے لیے تمام تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں،جلسہ گاہ میں تمام جماعتوں کے پرچم اور خیر مقدمی بینر آویزاں کیے گئے ہیں۔جلسہ گاہ میں سائونڈ اور لائٹنگ کے خصوصی انتظامات کیے گئے ہیں، جلسے کا اسٹیج کنٹینر سے بنایا گیا ہے جو 20 فٹ اونچا، 160 فٹ چوڑا اور 160 فٹ لمبا ہے۔جلسے کے حوالے سے مختلف کمیٹیاں تشکیل دی گئی ہیں جس میں اندرونی سیکیورٹی کے علاوہ ٹریفک کنٹرول، پانی پلانے، کورونا ایس او پیز پر عمل درا?مد کرانے اور دیگر امورکی انجام دہی شامل ہے۔ جلسہ گاہ کے اطراف میں انتظامیہ کے ساتھ مل کر پارکنگ اور سیکیورٹی کے لیے خصوصی انتظامات کیے گئے ہیں اور مختلف قافلوں کی ا?مد کے لیے مختلف روٹ کا تعین کیا گیا ہے۔ جلسہ گاہ میں داخلے سے پہلے تمام داخلی گیٹ پر واک تھرو گیٹ رکھے گئے ہیں جلسہ گاہ کے اطراف سڑکوں پر بھی ساو?نڈ سسٹم نصب کیا گیا ہے جلسہ گاہ میں پانی اور دیگر بنیادی ضروریات کی فراہمی کے بھی انتظامات کیے گئے ہیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں