میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
سینیٹ انتخابات، وفاقی کابینہ نے سیکریٹ بیلٹ ختم کرنے کی منظوری دیدی

سینیٹ انتخابات، وفاقی کابینہ نے سیکریٹ بیلٹ ختم کرنے کی منظوری دیدی

ویب ڈیسک
هفته, ۲۹ اگست ۲۰۲۰

سینیٹ الیکشن کے طریقہ کار میں تبدیلی سے متعلق اہم پیش رفت ہوئی، وفاقی کابینہ نے سینیٹ انتخابات میں سیکریٹ بیلٹ ختم کرنے کی منظوری دے دی

شیئر کریں

سینیٹ الیکشن کے طریقہ کار میں تبدیلی سے متعلق اہم پیش رفت ہوئی، وفاقی کابینہ نے سینیٹ انتخابات میں سیکریٹ بیلٹ ختم کرنے کی منظوری دے دی۔نجی ٹی وی کے مطابق شو آف ہینڈ کے ذریعے انتخابات کرانے کی تجویز مسترد کر دی گئی، کاسٹ کئے گئے ووٹ میں معلوم ہو گا کہ کس رکن اسمبلی نے کس امیدوار کو ووٹ دیا۔ ترمیمی مسودے کے مطابق سینیٹ کے انتخابات سنگل ٹرانسفر ایبل اوپن ووٹ کے ذریعے ہونگے ۔ ترمیمی مسودہ چند روز میں پارلیمنٹ میں پیش کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔ فیصلہ ووٹ بیچنے کے عمل کو روکنے کیلئے کیا گیا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں